سنا تھا کہ۔۔۔۔۔۔

سنا تھا کہ۔۔۔۔۔۔
 سنا تھا کہ۔۔۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لو جی سنا تھا عید آتی ہے اور ڈھیروں خوشیاں لاتی ہے جی ہا ں لیکن اب اس دفعہ عید آئی تو یوں لگ رہا ہے کہ پریشانی بھی ساتھ لائی جی ہاں دوستوں عید آ نے والی ہے لیکن ا سمارٹ لاک ڈاؤن نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کر دیا جی ہاں اسی لیے تو سب تاجر پریشان ہیں اور حیران سے بھی کہ کیوں حکومت لاک ڈاؤن کر کے عوام کی خوشیاں چھین رہی ہے اور ا سمارٹ لاک کے پہلے ہے روز پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں تاجروں نے جی بھر کے احتجاج کیا اور خبروں کے مطابق تاجروں نے دکانیں کھولی جنھیں پولیس نے گرفتار کیا اور بعد ازاں تاجروں کو رہائی بھی نصیب ہوگی جی ہاں تازہ خبروں کے مطابق پنجاب بھر میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ کرونا کے پیش نظر ا سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا جی ہاں کہا جا رہا ہے کہ احتیاط ضروری ہے اور تو اور کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ چھوٹی عید پہ لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا اس لیے مرض میں اضافہ ہوا اور ویسے حقیقت تو یہ بھی ہے کہ لاک ڈاؤن سے مویشی منڈیوں کو بھی فرق پڑا جی ہاں مویشی منڈیوں پہ نظر ڈالیں تو پتہ لگے گا کہ منڈیوں میں ایک سے ایک مہنگا جانور تو فروخت کے لئے موجود ہے لیکن خریدار نہ ہونے کے برابر جی ہاں جانور فروخت کرنے والے بیوپاریوں کا بھی یہی گلہ ہے کہ ا سمارٹ لاک ڈاؤن سے انکے کاروبار پہ۔

بھی اثر پڑا بہر حال کہا جا رہا ہے نو دن کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا جی ہاں دوستوں اب سمارٹ لاک ڈاؤن پہ تاجروں کا احتجاج بھی جائز ہے لیکن کروڑوں عوام کی حفاظت کے لئے بھی مشکل وقت میں مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں اور یقینا سمارٹ لاک ڈاؤن بھی سخت اور مشکل فیصلہ ہے لیکن عوام کی بہتری کے لئے اچھا قدم ہے جی ہاں وہ اس لئے کہ دنیا بھر کی عوام کو کرونا کے مرض نے گھیرے میں لے رکھا ہے یقینا اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن صرف اور صرف احتیاط ہی ہے جو سب کو اس بیماری سے بچا سکتی ہے جی ہاں دوستوں اسی لئے احتیاط کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے کہ عوام بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ اگر زیادہ لوگ باہر نکلیں گے تو زیادہ بیماری پھیلنے کا خدشہ بھی ہو گا بہر حال دوستوں عید کا موقع ہے اور اس خوشی کے موقع پہ یہی دعا ہے اللہ پاک دنیا بھر کے لوگوں کو کرونا کے مرض سے محفوظ رکھے اور مکمل نجات بھی دلوائے آمین۔ ثم آمین

مزید :

رائے -کالم -