پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ لاہور کے عہدیداروں کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ لاہور کے عہدیداروں کا اعلان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ لاہور کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔میاں طارق فیروز صدر تحریک انصاف ٹریڈرزونگ لاہور مقرر کر دیا گیا۔ماڈل ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کا اجلاس مرکزی صدر حاجی طاہر نوید کی زیر قیادت منعقد کیا گیا۔ تفضیلا ت کے مطا بق اجلاس میں میاں محمد ادریس سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ پاکستان، بابو سجاد سیکرٹری فنانس تحریک انصاف ٹریڈرزونگ پاکستان، ایم اختر ڈپٹی سیکرٹری تحریک انصاف ٹریڈرزونگ پاکستان سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں میاں طارق فیروز کو پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ لاہور کا صدر مقرر کر دیا گیا جبکہ خواجہ محمد یوسف کو سنیر نائب صدر تحریک انصاف ٹریڈرزونگ لاہور، عادل حفیظ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ٹریڈرزونگ لاہور مقرر کر دیا گیا۔ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ٹریڈرزونگ سنٹرل پنجاب شیخ محمد ادریس نے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کیا،سیف اللہ خان نیازی اور صدر تحریک انصاف ٹریڈرزونگ پاکستان حاجی طاہر نوید کی ہدایات کے مطابق تحریک انصاف ٹریڈرزونگ لاہور کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر میاں محمد ادریس سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف ٹریڈرزونگ پاکستان بابو سجاد سیکرٹری فنانس تحریک انصاف ٹریڈرزونگ پاکستان،ایم اختر ڈپٹی سیکرٹری تحریک انصاف ٹریڈرزونگ پاکستان،شہزاد مغل سنیر نائب صدر تحریک انصاف،سنٹرل پنجاب میاں سلیم جوائنٹ سیکرٹری انجمن تاجران لاہور فیصل غزنوی اور دیگر شریک تھے،

، تاجر راہنما سلیم اقبال اور رفیق صدیقی شریکِ تھے۔

مزید :

کامرس -