سوشل میڈیا نے سچ اور جھوٹ میں بھی فرق مٹا دیا ہے، شبلی فراز

    سوشل میڈیا نے سچ اور جھوٹ میں بھی فرق مٹا دیا ہے، شبلی فراز

  

لاہور(جنرل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ انفارمیشن کی دنیا میں سوشل میڈیا نے ایک غدر مچا دیا ہے اور سچ اور جھوٹ میں بھی فرق مٹا دیا ہے۔وہ پاکستان فورم میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ سوشل میڈیا سچ اور جھوٹ کی تمیز مٹا رہا ہے جب سے سوشل میڈیا نے غدر برپا کیا ہے کون سی خبر جھوٹی ہے اور کون سی خبر جھوٹی اس کی پہچان کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے اب یہ ضرری ہو گیا ہے کہ اس کے لئے بھی ایس او پیز بنانا پڑیں گے۔

سوشل میڈیا

مزید :

صفحہ اول -