لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، فرزندان توحید آج فریضہ حج ادا کریں گے

      لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، فرزندان توحید آج فریضہ حج ادا کریں گے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)آج یوم عرفہ ہے،میدان عرفاتَ لَبَّیکَ اَللّٰہْمَّ لَبَّیکَ کی صد ائیں بلند ہوں گی، امت مسلمہ کے منفردد زورمحدود حج کی سعادت حاصل کرنیوالے عازمین منیٰ میں 5نمازیں مکمل کرنے،نماز فجر کی ادائیگی کے بعد بسوں کے ذریعے میدان عرفات پہنچیں گے، شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع کا خطبہ سنیں گے، دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے 10زبانوں میں حج کا خطبہ پہلی دفعہ نشر ہو گا۔ حاجی وقوف عرفات کریں گے، ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ قصر ادا کریں گے اور مغرب کی اذان کے ساتھ ہی میدان ِ عرفات کو خیر باد کہتے ہوئے مذدلفہ پہنچیں گے، محدود حج کیلئے عرفات سے مذدلفہ پہنچانے کیلئے بھی خصوصی بسیں فراہم کی گئی ہیں، مذدلفہ میں حاجیوں کے لیے کھلے آسمان تلے رہائش کے ساتھ نماز مغرب اور عشاء کی ادائیگی اور کھانے کا خصوصی اہتمام وزارت الحج کی طرف سے کیا گیا ہے، حجاج کرام رات مذدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور صبح منیٰ اپنی ٹاور میں رہائش گاہوں میں پہنچیں گے اور شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے، قربانی کریں گے، حلق کروائیں گے، حکومت کی طرف سے حجاج اکرام کو مذدلفہ میں کنکریاں بھی فراہم کی جائیں گی، کنکریاں مارنے کے بعد حاجی قربانی کریں گے۔ اور پھر طواف زیارت کریں گے اور یکم اور2 اگست کو بھی اپنی منیٰ کی رہائش سے کنکریاں ماریں گے۔ دو اگست 12ذوالحج کو کنکریاں مارنے کے بعد حرم جائیں گے اور طواف الوداع کریں گے اور حج سے فارغ ہو جائیں گے۔

حج

مزید :

صفحہ اول -