حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے تک پہنچ گئی

  حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے تک پہنچ گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور ایک کلو چینی کی قیمت 95 روپے تک پہنچ گئی ہے۔لاہور کے اکثر علاقوں میں دکانوں پر چینی دستیاب ہی نہیں اور جہاں مل رہی ہے وہاں چینی 90 روپے کلو سے 95 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں بھی چینی 92 روپے سے 95 روپے فی کلو پر فروخت ہورہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ دکانداروں کا مؤقف ہے کہ انہیں چینی منڈی سے مہنگی مل رہی ہے تو سستی کیسے بیچیں؟

چینی

مزید :

صفحہ اول -