ورلڈ بینک کے سبکدوش کنٹری ڈائریکٹر کی وزیراعظم سے الواداعی ملاقات

  ورلڈ بینک کے سبکدوش کنٹری ڈائریکٹر کی وزیراعظم سے الواداعی ملاقات

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر پشموتھو الانگوان نے الوادعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و ترقی مخدوم خسرو بختیار اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے الانگوان نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم کی جانب سے ان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے معیشت کے استحکام اور کورونا وائرس وباء سے نمٹنے سمیت مجموعی اصلاحاتی عمل کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری کو سراہا اور سبکدوش ہونے والے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کو انکے مستقبل کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

الواداعی ملاقات

مزید :

صفحہ اول -