بجلی کی پیداوار23 ہزار 116 میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، اسد عمر

  بجلی کی پیداوار23 ہزار 116 میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، اسد عمر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کے تمام گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ملک میں بجلی کی پیداوار23 ہزار 116 میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، گزشتہ برس جولائی میں پیداوار کی بلند ترین سطح 20 ہزار 811میگاواٹ تھی۔بدھ کے روزسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ملک میں بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے ملک میں بجلی کی پیداوار 23 ہزار 116 میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے بجلی کی پیداوار کی بلند ترین سطح 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی بجلی کی پیداوار کی یہ بلند ترین سطح جولائی 2018 میں ریکارڈ کی گئی تھی گزشتہ روز سہ پہر تین بجے پرانی بلند ترین سطح سے 300 میگاواٹ زیادہ بجلی پیدا ہوئی ہے۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -