میٹرک پاس سردار آفتاب پی ای ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب

  میٹرک پاس سردار آفتاب پی ای ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چکوال شہر سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے سردار آفتاب اکبر کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔سردارآفتاب اکبر کا انتخاب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس میں کیا گیا۔ سردار آفتاب اکبر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ میٹرک پاس ہیں اس کے باوجود انہیں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔سردار آفتاب اکبر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی تعلیم انٹر ہے اور ان کا انتخاب کارکردگی پر ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انتخاب سے قبل میرے 3 انٹرویو ہوئے تھے اور انٹرویو میں کامیابی کے بعد 16 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مجھے منتخب کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ ادارے کے مسائل کوبخوبی سمجھتے ہیں اور تمام شکایات کو جلد دورکردیا جائیگا فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے سکول مالکان کے مسائل کو بھی جلد حل کریں گے۔

میٹرک پاس

مزید :

صفحہ اول -