حکومت کی 2برس کی کارکردگی ماضی کے 30سالہ دور سے بہت بہتر: عثمان بزدار

      حکومت کی 2برس کی کارکردگی ماضی کے 30سالہ دور سے بہت بہتر: عثمان بزدار

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی 2 برس کی کارکردگی ماضی کے30 سالہ دورسے بہت بہتر ہے۔ حکومتی اقدامات کوبہتر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا کی تعمیر ی تنقید سے رہنمائی ملتی ہے۔ کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ روایت کو ختم کردیا ہے۔ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے۔ اے پی سی کی آڑ میں غیر فطری اتحاد کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے۔یہ عناصر اپنی کرپشن کے داغ چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اے پی سی کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ عوام کے حقوق کا نگہبان ہوں،کسی کو عوام کے مفادات پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔

عثمان بزدار

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں گڈگورننس کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کونسل کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزراء میاں محمود الرشید،یاسمین راشد،یاسر ہمایوں،مراد راس،فیاض الحسن چوہان،انصر مجید خان نیازی،مشیر آصف محمود،اراکین پنجاب اسمبلی،سید یاور عباس بخاری،عائشہ چوہدری،ملک تیمور مسعود،واثق قیوم عباسی،چوہدری محمد عدنان،محمد لطیف نذراورسیکرٹری گڈگورننس کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کرنل(ر) اعجاز منہاس کونسل کے ممبران ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت گڈگورننس کونسل کا پہلا اجلاس وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوا جس میں عوام کے مسائل کے حل، سروس ڈلیوری میں بہتری اورگڈگورننس کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور حکومت کی کارکردگی کو موثر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوبرس میں صوبے کے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے محکموں میں بے پناہ اصلاحات کی گئی ہیں۔ سابق حکمران30برس میں وہ کام نہ کرسکے جو تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل مدت میں کیا ہے۔دفتر بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جاکرزمینی حقائق خود دیکھتا ہوں۔ گزشتہ رات لاہور کا تین گھنٹے تفصیلی دورہ کر کے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ کوتاہی اورفرائض سے غفلت برتنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ لاہورکے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ گڈگورننس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔بغیر پروٹوکول دورے سے جو فیڈ بیک ملتا ہے۔

گڈگورننس کونسل

مزید :

صفحہ اول -