ایل او سی، بھارتی اشتعال انگیز ی جاری، فائرنگ سے 3شہری زخمی

ایل او سی، بھارتی اشتعال انگیز ی جاری، فائرنگ سے 3شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فائرنگ سے اکھوڑی گاؤں کی 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے اکھوڑی گاؤں کی 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے موثر انداز میں ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی گئی۔بھارتی سفارت کار کودفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں فریدہ بی بی، عالم بی بی اور سفیر شامل ہیں۔ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل سول آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج معصوم شہریوں کو بھاری توپ خانے اور خود کار اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فوج رواں برس اب تک 1823 بار خلاف ورزیاں کر چکی ہے۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 14 شہری شہید اور 138 زخمی ہو چکے ہیں۔
ایل او سی
سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ ضلع راجوڑی کے علاقے نوشہرہ میں بھارتی فوج نے علاقے کو سیل کر کے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا، غاصب فوج نے بارہ مولہ اور سوپور کے علاقوں میں بھی گھر گھر تلاشی لی۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔
شہری شہید

مزید :

صفحہ اول -