امریکہ نے دنیا کے دیگر ممالک کو 20.50ارب ڈالر امداد دی

      امریکہ نے دنیا کے دیگر ممالک کو 20.50ارب ڈالر امداد دی

  

واشنگٹن (بیورو چیف) امریکہ نے کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد عالمی امداد فراہم کرنے میں اپنی سبقت جاری رکھی، وباء کا مقابلہ اور ویکسین تیار کرنے کیلئے غیر ممالک کو ساڑھے بیس ارب ڈالر کا فنڈ دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک تازہ فیکٹ شیٹ جاری کی ہے جس میں یہ معلومات دی گئی ہیں، اس دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو پہلے سے مختص امداد کے علاوہ مزید ڈیڑھ ارب ڈالر امداد دی ہے تا کہ وہ اس وباء سے پیدا ہونیوالی اقتصادی مشکلات کا سامنا کر سکیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو عالمی سطح پر اپنی ذمہ داریاں پورا کرنے میں امریکی شہریوں کا فیاض اور فراغدلی کا عمل دخل ہے جن کے ادا کردہ ٹیکسوں سے یہ ممکن ہوا۔ امریکہ نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی جو اضافی ہنگامی امداد فراہم کی ہے اس میں 49 کروڑ یو ایس ایڈ کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے تحت دیئے گئے ہیں، جبکہ ساڑھے 817 کروڑ ڈالر انسانی بنیادوں پر دی جانیوالی امداد ہے۔

امریکہ امداد

مزید :

صفحہ اول -