نجکاری بورڈ کا پی پی ایل کے 10 فیصد حصص کیپیٹل مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ

نجکاری بورڈ کا پی پی ایل کے 10 فیصد حصص کیپیٹل مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے 10 فیصد حصص کو کیپیٹل مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بدھ کو تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس منعقد ہواجس میں گزشتہ اجلاس میں رہ جانے والکے بقیہ ایجنڈا پوائنٹس پر بحث ہوئی اور آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈ شیئرز کی ڈاسٹمنٹ فروخت سے بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے شیئرز کی ڈاسٹمنٹ، فروخت سے متعلق گفتگو ہوئی تاہم پاکستان انجنیئرنگ کمپنی لمیٹڈ پیکو کے متعلق فیصلہ 20 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔اجلاس کے دوران پیکو سے متعلق وزرات صنعت و پیداوار کی مشاورت سے فیصلہ کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ بورڈ کی جانب سے جناح کنونشن سینٹر کی کمرشل استعمال کی مد میں فروخت کی منظوری دی گئی۔
نجکاری بورڈ

مزید :

صفحہ اول -