اہل کراچی کو تنہا نہیں چھوڑ ینگے، جنوبی پنجاب کو با اختیار بنائینگے: وزیراعظم

  اہل کراچی کو تنہا نہیں چھوڑ ینگے، جنوبی پنجاب کو با اختیار بنائینگے: ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)وزیرِ اعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ان علا قوں میں انفراسٹرکچر کے قیام کیلئے مختص شدہ فنڈ کے بروقت اجرا کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیرِ اعظم کی زیر صدارت بدھ کو صوبہ خیبرپختونخوا سے متعلقہ ایشوز خصوصاً توانائی کے شعبے سے متعلقہ معاملات اور انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزارء اسد عمر، عمر ایوب، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرما ن، وزیرِ اعلیٰ کے پی محمود خان اورمتعلقہ محکموں کے وفاقی اور صوبائی حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار، مالی سال 2019-20 کے اخرا جات اور رواں مالی سال کیلئے مختص شدہ بجٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔توانائی کے شعبے میں وہیلنگ رجیم کے نفاذ، توانائی کے شعبے میں متعلقہ اداروں کے بورڈزمیں صو با ئی نمائندگی، نیٹ ہائیڈل پرافٹس کی ادائیگیوں، پاور جنریشن پالیسی 2015 میں مجوزہ ترمیم اور چشمہ رائٹ بنک کنال منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس میں وہیلنگ رجیم کے نفاذ اور صنعتی شعبے کو اس نظام کے تحت پہنچنے والے فوائد کے حوالے سے نیپرا کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں حائل تمام ایشوز کو اسٹیک ہولڈر ز کی مشاورت سے جلد حل کرے تاکہ نظام سے استفادہ کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ توانائی کے شعبے سے متعلقہ اداروں کے بورڈ آف دائریکٹرز میں صوبائی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔ نیٹ ہائیڈل پرافٹس کی ادائیگیوں کے معاملے میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وزارتِ توانائی، وزارتِ خزانہ، ایف بی آر صوبائی حکومت اس حوالے سے طر یقہ کار طے کریں۔ پاور جنریشن پالیسی 2015میں مجوزہ ترمیم کے حوالے سے کابینہ کمیٹی توانائی میں غور کیا جائے۔ چشمہ رائٹ بنک کنال منصوبے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ صوبے کی سماجی و معاشی خصوصا زرعی شعبے کی ترقی کے اس اہم منصوبے کی فزیبیلٹی کو چھ ماہ میں مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے پر پیش رفت کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ در یں اثنا ء وزیر اعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جنوبی پنجاب کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کا مقصد جنوبی پنجاب کے عوام کو نمائندگی دینا اور بااختیار بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔اس ضمن میں وزیر اعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جو وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرے گی اور انتظامی امور میں درپیش مسائل پر بات چیت کرے گی۔ بعدازاں وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی، گورنر سندھ نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا،

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،کراچی کے مسائل،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی،مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کراچی میں سیلابی صورتحال پر اظہار افسوس کر تے ہو ئے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ وہ ایم این ڈی ایم اے سے نکا سی نالے صاف کر کے رپورٹ پیش کریں، وزیراعظم نے شہریو ں کے جانی ومالی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کراچی کے مسائل کا حل آئین کے ا ٓرٹیکل 140اے سے ہی ممکن ہے، مقامی حکومتوں کے بااختیار ہو نے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -