یہ وقت تصادم یا ٹکراؤں کا نہیں آگے بڑھنے کا ہے: شہباز شریف

    یہ وقت تصادم یا ٹکراؤں کا نہیں آگے بڑھنے کا ہے: شہباز شریف

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی سب سے ذمہ دار اپوزیشن ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شہباز شریف سے رابطہ کیا جس میں دونوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات تاریخی اور احترام کے رشتے پر مبنی تعلقات ہیں۔ شہباز شریف نے کہا خوشحالی اور عوام کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، معاشی چیلنجز تشویشناک ہیں لیکن اپوزیشن آئینی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی۔مسلم لیگ (ن) نے دہشت گردی کے عفریت کو کامیابی سے شکست دی، توانائی کی قلت کا مسئلہ حل کیا، یہ وقت تصادم اور ٹکراؤ کا نہیں آگے بڑھنے کا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ڈیفید اور برطانوی معاونت کے منصوبے کامیابی سے مکمل ہوئے۔ کورونا کے باوجود برطانیہ پاکستان میں ترقیاتی پروگرامز کیلئے پرعزم ہے، پاکستان اور برطانیہ ترقی کے مشترکہ اہداف کیلئے کوشاں رہیں گے۔ علاوہ ازیں برطانوی ہائی کمشنر نے شہباز شریف کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

شہباز شریف

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون رابطہ کیا۔ شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں سے ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کی۔ رہنماؤں نے متحدہ اپوزیشن کے سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جو فیٹف سے متعلق سینیٹ میں زیر غور قانون کا قومی مفاد میں جائزہ لے گی۔

متحدہ اپوزیشن فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -