پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج طلب

پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج طلب

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا ہے،حکومتوں و اتحادی جماعتوں کا اجلاس سہ پہر دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،وزیراعظم ایف اے ٹی ایف بل کے متعلق حکومتی واتحادی ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس آج جمعرات کو طلب کرلیا ہے،حکومتی واتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں ایف اے ٹی ایف بل کے حوالے سے ارکان کو ہدایت دی جائیں گی جبکہ حکومتی واتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اس اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔

مشترکہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -