پشاور، توہین رسالت کا ملزم کمرہ عدالت میں قتل،قاتل گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں کمرہ عدالت کے اندر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا،مقتول کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج تھا۔پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں کمرہ عدالت کے اندر خالد نامی شخص نے فائرنگ کی جس سے طا ہر احمد موقع پر ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول طاہر احمد نواحی علاقہ پشتخرہ کا رہائشی تھا جسے پیشی کیلئے عدالت لایا گیا تھا، مقتول کیخلاف 2018 ء میں تھانہ سربند میں توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کمرہ عدالت میں بورڈ بازار کے رہائشی خالد کو فائرنگ کے بعد جب گر فتار کیا گیا تو اس نے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کے مطابق پولیس جوڈیشل کمپلیکس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ قاتل سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اسے پستول کہاں سے ملا۔
کمرہ عدالت قتل