پٹرولیم مصنوعات 9روپے تک مہنگی کرنے کی تجویز، اطلاق وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہو گا

    پٹرولیم مصنوعات 9روپے تک مہنگی کرنے کی تجویز، اطلاق وزیراعظم کی منظوری کے ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات ساڑھے نو روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دیتے ہوئے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول 7 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 9 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے اور مٹی کا تیل 6 روپے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -