کورونا وائرس کے باعث یوم آزادی کی تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

  کورونا وائرس کے باعث یوم آزادی کی تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے پیش نظر یوم پاکستان کی طرح یوم آزادی کی تقریبات بھی منسوخ ہونے کا قوی امکان ہے۔ صد ر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان نے باہمی مشاورت کی ہے جس میں یہ طے پایا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث جس طرح 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی قومی پریڈ 2020 منسوخ کر دی گئی تھی، اسی طرح 14 اگست کو بھی یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کم و بیش منسوخ کر دی جائیں گی اور محدود پیمانے پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی۔

یوم آزادی تقریبات

مزید :

صفحہ اول -