زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان منسوخ

زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)امریکہ کے افغانستان میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد اب پاکستان نہیں آئیں گے،امریکہ کے افغانستان میں نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے سہہ ممالک دورے کے شیڈیول میں تبدیلی کر دی گئی،زلمے خلیل زاد نے کابل دوحہ اور اسلام آباد کا دورہ کرنا تھا، زلمے خلیل زاد اس وقت قطر میں موجود ہیں،قطر میں افغان طالبان, افغان قومی حکومت, پاکستان اور قطری حکام کی اہم نشستیں جاری ہیں،گزشتہ روز بھی دوحہ میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔
زلمے خلیل زاد

مزید :

صفحہ اول -