اپوزیشن کبھی نیک اور ایک نہیں ہو سکتی، بلاول اور شہباز ایک دوسرے کواستعمال کر رہے ہیں: فیاض الحسن
راولپنڈی (آئی این پی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف ایک دوسرے کو استعما ل کرنے کی کوشش میں ہے،اپوزیشن کبھی نیک اور ایک نہیں ہوسکتی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے شہباز شریف، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کو آڑے ہا تھوں لیتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ناکام ہوا،لیکن مولانا فضل الرحمان کی کروڑوں روپے کی دیہاڑی لگ گئی اور شہباز شریف بلاول بھٹو سے زیادہ سیانے نکلے۔ فیاض الحسن چوہا ن نے کہا شہباز شریف سے ملاقات کیلئے بلاول بھٹو تیار نہ تھے،کل دونوں نے ایک دوسرے کو استعمال کرنے کی کوشش کی،میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں اپوز یشن کبھی نیک اور ایک نہیں ہوسکتی۔ صوبائی وزیر نے کہا اب مولانا فضل الرحمان کی کوششوں پر پانی پھر چکا ہے جبکہ بلاول اورآصف زرداری سمیت پوراخاندان جعلی ٹی ٹیز میں پھنس چکا ہے۔
فیاض چوہان