9 اگست کو شجرکاری مہم،ایک ملین درخت لگائے جائینگے،عثمان ڈار

9 اگست کو شجرکاری مہم،ایک ملین درخت لگائے جائینگے،عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ 9 اگست کو شجرکاری مہم کے دوران ریکارڈ دس لاکھ درخت لگائے جائیں گے، ارکان پارلیمنٹ، نوجوانوں اور تمام پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینا چاہئے، مسلم لیگ (ن) کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں کہ موجودہ دور حکومت میں کامیاب جوان پروگرام میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہے۔اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے ہر اقدام پر تنقید کرتی ہے لیکن دنیا ان کے اقدامات کا اعتراف کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے وزیراعظم ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کیلئے تیار کردہ موبائل ایپ کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ کے ذریعے نوجوان رضا کار وزیراعظم ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہو سکیں گے، رضاکار اس ایپ کے ذریعے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی نشاندہی کر سکیں گے جبکہ اس میں گرین سیلفی کا فیچر بھی موجود ہے، وہ پودا لگا کر اس میں اپنی تصویر بھی بھیج سکیں گے، شجرکاری مہم میں ریکارڈ درخت لگانے کیلئے ٹائیگر فورس کو شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دن بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کی جائے گی۔ 9 اگست کو وزیراعظم کی قیادت میں ریکارڈ شجرکاری کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -