افغانستان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں،زلمے خلیل

  افغانستان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں،زلمے خلیل

  

کابل(آن لائن) امریکہ نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عیدالاضحٰی کے موقع پر 3 دن کیلئے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک بیان میں فریقین کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں اطراف کی لیڈر شپ کے کردار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اس عید پر پائیدار امن کی جانب ایک قدم اور بڑھیں گے اور عید تمام افغانوں کو ساتھ ملائے گی۔زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا ہم توقع کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے عزت اور سمجھنے کی صلاحیت بڑھے گی، افغان عوام کو عید پر پر امن تعطیلات کی مبارک باد دیتا ہوں، عید بھائی چارے اور صدقے کا نام ہے۔

خیر مقدم

مزید :

صفحہ اول -