ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کورونا پر کنٹرول کیلئے سخت لاک ڈاؤن ناگزیر

  ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کورونا پر کنٹرول کیلئے سخت لاک ڈاؤن ناگزیر

  

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا ہے کہ بالکل سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے تاہم یہ اقدام پہلے ہی اٹھا لیا جا تو بہتر ہوتا، مگر افسوس کی بات ہے کہ ہمارے بار بار توجہ دلاؤ نوٹس کے باوجود حکومت نے اس طرف کوئی توجہ ہی نہ دی،کورونا سے ملک میں جو تباہی ہوناتھی وہ ہوچکی۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹرز حضرات تو چھوٹی عید پر بھی حکومت سے منت سماجت کرتے رہے کہ خدارا لاک ڈاؤن کو سخت کریں، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں مگر حکومت نے ہماری ایک نہ سنی اور اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ آپ کے سامنے ہے،اگر اب بھی عید کے موقع پر عوام نے احتیاط سے کام نہ لیا تو پھر اس کے خطرناک اثرا ت مرتب ہوں گے۔

ڈاکٹر اشرف نظامی

مزید :

صفحہ اول -