حکومت غیر سنجیدہ، ایک بار مکمل لاک ڈاؤن کیا جاتا تو حالات مختلف ہوتے
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تو کوروناوباء کو مذاق بنا کررکھ دیا ہے جس غیر سنجیدگی کیساتھ یہ باقی حکومتی امور چلا رہے ہیں ٹھیک اسی طرح سے انہوں نے کوروناوباء کے ایشو پر بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے کبھی یہ کہتے ہیں کورونا ہے ہی نہیں، کبھی کہتے ہیں لاک ڈاؤن کی بھی ضرورت نہیں اور پھر کبھی خود ہی سمارٹ لاک داؤن کی بات کرتے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا چونکہ حکومت خود اس ایشو کو لیکر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی تو عوام کیسے اس ایشو پر سنجیدہ ہو سکتے ہیں، اگر ایک مرتبہ ہی سخت لاک داؤن کر لیا جاتا تو آج ہم اس پرمکمل قابو پاچکے ہوتے۔
نفیسہ شاہ