عیدالاضحی پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ حکومت کی عوام دوستی کا عملی ثبوت

عیدالاضحی پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ حکومت کی عوام دوستی کا عملی ثبوت

  

حکومت پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک داؤن کے مثبت نتائج آئے، وزیر اعظم کی اس پالیسی کو پوری دنیا نے سراہا، اب عید کے موقع پر بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سخت لاک ڈاؤن ضروری ہے، اسلئے حکومت نے عید کے موقع پر عوام دوستی کا عملی ثبوت فراہم کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام سمیت ڈاکٹرز اپوزیشن اور دیگر حلقوں سے عید لاک ڈاؤن کیساتھ منانے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور یہی عوام کے حق میں تھا،اسلئے عید کے موقع پر لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، عوام سے درخواست ہے وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ کرنے کیلئے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔

سلمان شاہ

مزید :

صفحہ اول -