انسداد کورونا کیلئے دیر آید درست آید، حکومت کو عوام کا خیال تو آ گیا

انسداد کورونا کیلئے دیر آید درست آید، حکومت کو عوام کا خیال تو آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما امیر العظیم نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ہو یا مکمل یہ حکومت پر منحصر ہے، کیونکہ اسوقت حکومت شیر بنی ہو ئی ہے، انڈے دے یا بچے اس کی مرضی۔ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر حکومت نے لاک داؤن کیا ہے تو اچھی بات ہے کرنا بھی چاہئے تھا،کیونکہ اس کی ضرورت تھی،مگر چھوٹی عید کے موقع پر جو تباہی آئی اس کے اثرات اور نتائج آج پوری قوم بھگت رہی ہے، اس کا حساب کس نے دینا ہے؟چھوٹی عید پر اگر حکومت جاگ جاتی تو جو کورونا نے تباہی مچائی وہ نہ ہوتی،چلو دیر آید درست آید، حکومت کو عوام کا خیال تو آ گیا۔
امیر العظیم

مزید :

صفحہ اول -