کاروباری طبقہ تباہ ہوچکا، حکومت مشاورت سے فیصلہ کرتی تو بہترہوتا

کاروباری طبقہ تباہ ہوچکا، حکومت مشاورت سے فیصلہ کرتی تو بہترہوتا

  

انجمن تاجران کے مرکزی رہنما مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ عید قریب آنے سے قبل ہی ساری تاجر برادری حکومت سے مسلسل مطالبہ کرتی آ رہی ہے کہ کم از کم عید تک ہمیں کار و با ر کرنے کا موقع ملنا چاہیے مگر حکومت نے تاجروں کے اس مطالبے پر کوئی کان نہ دھرے اور بغیر مشاورت کے ہی راتوں رات یہ فیصلہ کر دیا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ پہلے ہی اس کورونا وائرس کیو جہ سے پریشانی کا شکار ہے،اگر اب بھی اس طبقے کو کوئی ریلیف نہ دیا گیا تو اس طبقے کے بھی حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -