بہترین وزیراعلیٰ کیلئے ووٹنگ،عثمان بزدار مراد علی شاہ پرسبقت لے گئے

  بہترین وزیراعلیٰ کیلئے ووٹنگ،عثمان بزدار مراد علی شاہ پرسبقت لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لے کر ٹوئٹر پر عوام نے ووٹنگ کی معروف پاکستانی صحافی انور لودھی نے دونوں کے مابین ٹوئٹر پر ووٹنگ کرائی اور جانچا کے صارفین بہتر وزیراعلیٰ کسے مانتے ہیں ٹوئٹر پر اس ضمن میں 17,668 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 88 فیصد عثمان بزدار نے حاصل کئے جبکہ 12 فیصد مراد علی شاہ نے حاصل کئے اس طرح ٹوئٹر پر عثمان بزدار نے مراد علی شاہ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی کارکردگی پر اکثر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو حال ہی میں کورونا وائرس کے بچاؤ پر کئے گئے اقدامات پر خوب سراہا گیا تھا۔
ٹوئٹر ووٹنگ

مزید :

صفحہ اول -