کورونا کے باعث عالمی سیاحت کو 320ارب ڈالر کا نقصان پہنچا: اقوام متحدہ

کورونا کے باعث عالمی سیاحت کو 320ارب ڈالر کا نقصان پہنچا: اقوام متحدہ

  

نیویارک (این این آئی)کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت کو پانچ ماہ کے دوران تین سو بیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کا کہنا ہے کہ جنوری سے مئی کے درمیان عالمی سیاحت کو تین سو بیس ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے، اس عرصے میں سیاحوں کی آمد میں 56فیصد کی کمی دیکھی گئی۔سیاحت کی صنعت خسارے میں جانے سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں۔ رواں برس کا خسارہ 2009ء کے مالیاتی بحران کے خسارے سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کئی ممالک نے لاک ڈاؤن اور سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -