نالوں کی صفائی کیلئے 463ملین روپے جاری کیے: وزیراعلٰی سندھ

نالوں کی صفائی کیلئے 463ملین روپے جاری کیے: وزیراعلٰی سندھ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انہوں نے نالوں اور دیگر متعلقہ اخراجات کی صفائی کیلئے 463 ملین روپے جاری کیے ہیں۔ بدھ کے روز وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 17 جولائی 2020 کو سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفیسیسی پروگرام(ایس ڈبلیو ای ای پی) کے تحت کراچی بھر میں اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے اختیار میں رکھی گئی مون سون کے خطرات کو کم کرنے کلئے ہنگامی کارروائیوں کلئے خصوصی گرانٹ ان ایڈ کے تحت 200 ملین روپے کی رقم جاری کی گئی تھی۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 2 جولائی 2020 کو صوبہ کے مختلف اضلاع میں نالوں کی صفائی اور مون سون کی تیاری کلئے مزید 229 ملین روپے جاری کردیئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 229 ملین روپے میں سے کوڑا اور ملبہ اٹھانے کیلئے کمشنر کراچی کو 30 ملین روپے، کمشنر حیدرآباد کو 70 روپے، کمشنر لاڑکانہ کو 20 ملین، کمشنر میرپورخاص کو 31 ملین، کمشنر شہید بینظیر آباد کو 38 ملین، 40 ملین روپے کمشنر سکھر اور سعدی ٹان / مہران نالے کی صفائی / ڈی سلٹنگ کلئے 4 ملین روپے دئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود اس بار سعدی ٹان میں کیوں سیلاب آیا۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ بارش کی ہنگامی صورتحال سے متعلقہ کاموں کیلئے کمشنر کراچی کو مزید 90 ملین روپے دیئے جارہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کچھ "ذمہ دار" افراد کے ذریعہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ فنڈز جاری نہیں کیے گئے ہیں یہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ہم بارش کی ہنگامی صورتحال، نالوں کی صفائی اور اس طرح کے دیگر کاموں کیلئے شہر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور انھوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک کے منصوبوں کے تحت ان نالوں کو درست کیا جائے گا، ان کی پشتوں کو بہتر بنایا جائے گا اور بارش کے پانی کے آسانی سے بہا کیلئے تمام گھٹن والے مقامات اور رکاوٹوں کی مرمت کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -