انتخابی اخراجات تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان اسمبلی کا ریکارڈ طلب

  انتخابی اخراجات تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان اسمبلی کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمشن نے جنرل الیکشن 2018 ء میں انتخابی اخراجات جمع نہ کروانے والے 5ارکان اسمبلی کے خلاف ریٹرننگ افسر سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے 5حلقوں کے ریٹرننگ افسروں سے مذکورہ ارکان اسمبلی کے کاغذات نامزدگی سمیت دیگر اہم دستاویزات طلب کی گئی ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن نے سیشن جج لاہور کو مراسلہ لکھاہے جس میں کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن کو مذکورہ لیگی ارکان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات وصول نہیں ہوئیں۔جن ارکان اسمبلی کا ریکارڈ طلب کیا گیاہے۔ان میں مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق،خواجہ عمران نذیر،شہباز احمد،چودھری اختر علی اور نصیر احمد شامل ہیں۔
ریکارڈ طلب

مزید :

صفحہ آخر -