سینئر قانون دان احمد اویس نے دوبارہ اے جی پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا

سینئر قانون دان احمد اویس نے دوبارہ اے جی پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سینئر قانون دان احمد اویس نے دوبارہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا،گزشتہ روز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر اپنے عہدہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں،احمد اویس اس سے قبل بھی 25 ستمبر 2018ء سے 15اپریل2019ء تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے ہیں،انہوں نے بوجوہ اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیاتھا جس کے بعد 17اپریل 2019ء کو سرداراحمد جمال سکھیرا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقررکئے گئے،انہوں نے بھی26فروری2020ء کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیاتھاجس کے بعد محمد شان گل قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر کام کرتے رہے،اب دوبارہ احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیاہے،احمد اویس پاکستان تحریک انصاف کے رہنماہیں جو لاہورہائی کورٹ با رکے صدر بھی رہے ہیں۔

سینئر قانون دان

مزید :

صفحہ آخر -