ایل ڈی اے جانب سے 3معذور یتیم بچوں کا گھر گرانے کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایل ڈی اے جانب سے 3معذور یتیم بچوں کا گھر گرانے کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایل ڈی اے جانب سے تین معذور یتیم بچوں کا گھر گرانے کے خلاف دائر درخواست پرابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے 3 معذور بچوں کی ماں ثریا بی بی کی درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تینوں معذور بچے وہیل چیئرز پر اپنی والدہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار کے وکیل بلخ شیرکھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے حکم امتناعی کے باوجود معذور بچوں کے گھر کے زیادہ تر حصے کو گرا دیا گیا۔ایل ڈی اے حکام قبضہ چھڑوانے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ایل ڈی اے حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایل ڈی اے

مزید :

صفحہ آخر -