کورونا وائرس سے دنیا معمولی حالات سے دوچار ہے: گورنر بلوچستا ن

  کورونا وائرس سے دنیا معمولی حالات سے دوچار ہے: گورنر بلوچستا ن

  

کوئٹہ(آن لائن)گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا غیر معمولی حالات سے دو چار ہیں وبائی مرض کے خلاف ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی انسانی جدوجہد سے سر شار خدمات کی مثال نہیں ملتی ایسے غیر معمولی حالات میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس نے بے مثال خدمت کی ہے ان خیالات کااظہار کورونا وائرس میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کیلئے جذبہ خدمت کے تحت مقامی ہوٹل اور ایچ بی ایل کی کھانے پہنچانے کا اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی تھے،مقامی ہوٹل اور ایچ بی ایل کی جانب سے کورونا کی صورتحال میں پہلے دن سے مختلف ہسپتالوں میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز کو دو وقت کامفت کھانا فراہم کیا گیاکوئٹہ میں 4 ہزار سے زائدجبکہ پورے ملک میں 90 ہزار کھانے کے بسکٹس تقسیم کئے گئے بلکہ مقامی ہوٹل اور ایچ بی ایل کے تعاون سے 3 ہزار خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں صوبائی حکومت کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے مقامی ہوٹل اور ایچ بی ایل کا مشکل وقت میں ڈاکٹرز کاساتھ دینے پر ان کاشکریہ ادا کیا مقامی ہوٹل انتظامیہ کاکہناہے کہ کورونا اس صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے ڈاکٹرز نے نرسز پرامیڈیکس نے سخت حالات میں خدمت سرانجام دیئے سخت حالات میں ہوٹلز اسٹاف نے جگہ جگہ۔راشن اور بوکسز پہنچائے آئندہ بھی جب ضرورت ہوگی تو جذبہ خدمت کے تحت خدمت سرانجام دینگے۔

گورنر بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -