لاہو ر، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں تیز بارش، گرمی کی شدت کم، موسم خوشگوار

  لاہو ر، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں تیز بارش، گرمی کی شدت کم، موسم ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے مون سون کا حالیہ سپیل آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہو گئی۔لاہور میں بارش اور ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب آج بروز جمعرات بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے خیبر پختو نخوا، بالائی، وسطی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دور ان پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 57 ملی میٹر ریکا رڈ کی گئی۔اس کے علاوہ مری 15، سیالکوٹ 10، گجرات 2، گڑھی دوپٹہ 13، راولا کوٹ8، کوٹلی4، سیدو شریف 7، کاکول6 اور کراچی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش

مزید :

صفحہ آخر -