سینیٹ کا اجلاس (آج) صبح 11بجے تک ملتوی کر دیا گیا

سینیٹ کا اجلاس (آج) صبح 11بجے تک ملتوی کر دیا گیا

  

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کا اجلاس (آج)جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کیا گیا جبکہ ایجنڈے میں شامل امور نمٹائے گئے۔ حکومت نے ایوان میں چھ آرڈیننسز پیش کئے۔ حکومت کی طرف سے دو بل بھی قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں منظوری کے لئے پیش کئے گئے جنہیں چیئرمین نے قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیئے۔ (آج) جمعرات کو یہ بل کمیٹی کی منظور کردہ صورت میں سینیٹ میں زیر غور لائے جائیں گے۔

سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -