ریفرنس کے فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب کے پاس صلاحیت نہ تحقیقات کا تجربہ: سپریم کورٹ

ریفرنس کے فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب کے پاس صلاحیت نہ تحقیقات کا تجربہ: ...

  

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ ریفرنس کے فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب خود ہے، نیب کے پاس نہ صلاحیت ہے اور نہ ہی تحقیقات کا تجربہ۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے نیب مقدمات میں تاخیر کیس کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنس کے فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب خود ہے، نیب کے پاس نہ صلاحیت ہے نہ ہی تحقیقات کا تجربہ ہے اور تحقیقات کا جائزہ لینے کا بھی کوئی پیمانہ نہیں۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ نقائص پر مبنی تحقیقات کو ریفرنس میں بدل دیا جاتا ہے، چیئرمین نیب کو مرتب ریفرنس کا خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے، نیب 30 روز میں ریفرنس پر فیصلہ کو یقینی بنائے، فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب، آفیشل اور پراسیکیوشن ٹیم ہے، چیئر مین نیب اگر سمجھے کہ ان کی ٹیم کا تجربہ مسئلہ ہے تو تبدیل کردیں۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ نیب اپنے رولز مرتب کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرے، چیئرمین نیب آئندہ سماعت پر تحریری جواب دیں،سیکرٹری قانون نے نئی 120 عدالتوں کی کابینہ سے منظوری لے کر ججز کی تعیناتی کا بیان دیا، نئی 120 احتساب عدالتوں میں ججز نیب ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

ریفرنس فیصلے

کراچی ڈوب گیا، کسی کواحساس نہیں، سندھ حکومت ہائیکورٹ صوبائی حکومت پر برہم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کراچی ڈوب گیا، کسی کو احساس نہیں، لوگوں کے گھر اور سامان سب تباہ ہوگیا، ہر ادارہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سے کچرا نہ اٹھانے اور برسات کے بعد شہر میں نکاسی آب کا نظام متاثر ہونے کے معاملے پر ذمہ دار افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین شیخ نے ریمارکس دیئے کہ کچرے کی وجہ سے برسات میں کراچی ڈوب گیا، یہ المیہ ہے کسی کو احساس ہی نہیں، ہر ادارہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتا ہے، کسی نے دیکھا کراچی میں گاڑیاں بارش کے پانی میں ڈوبی ہوئیں تھیں؟ لوگ گھروں سے اپنے بچوں کو نہیں نکال پا رہے تھے، برسات میں لوگوں کے گھر اور سامان سب تباہ ہوگیا، کیا ہم میں سے کوئی بارش کے اور گندے پانی میں جا سکے گا؟۔عدالت نے صوبائی حکومت سے استفسار کیا کہ یہ تو بارش نے شہر ڈبویا، اب الائیشوں کو عید قرباں پر ٹھکانے لگانے کے لیے کیا بندو بست کیا گیا ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا حکومت نے متعلقہ اداروں کو فنڈ فراہم کرنے ہیں، الائیشوں کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ سینٹرل سے کچرا اٹھانے کی کے ایم سی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری ہے، جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو کچرا اٹھانے کی ذمہ داری نہیں دی گئی۔ جسٹس خادم حسین شیخ نے ریماکس دیئے کہ حکومت کو کام کرنے سے پہلے فنڈز کی فکر ہوتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ

قوم نے مساجد میں ایس او پیز پر عمل کر کے دکھایا،صدر مملکت

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم نے مساجد میں ایس او پیز پر عمل کر کے دکھایا۔ مسلمان کے جذبہ ایمانی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تمام امور نمٹائے جا سکتے ہیں۔ بدھ کے روز ایوان صدر میں کورونا ہیلتھ ورکرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران قوم کی خدمات کرنے والوں کو ایوان صدر میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کے انعقاد پر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم، حکومتی اقدامات اور عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل سے وبا پر قابو پایا ہے۔ ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ وبا کے دوران کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف ہمارے ہیروز ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 60لاکھ خاندانوں کو امداد دی گئی۔ پروگرام کے ذریعے شفاف انداز میں غریب اور مستحق افراد کی مالی معاونت کی گئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ جب بھی کسی شہید کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر بات کی تو انہوں نے پیاروں کی شہادت پر فخر محسوس کیا۔

عمل کر کے

کراچی میں والدین کے انکار پر 19ہزار بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم

کراچی (این این آئی) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت 20جولائی سے ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سینٹرل میں چلائی گئی مہم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت کا کہنا تھا پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے والد ین کو آمادہ کرنا ایک چیلنج رہا ہے،تاہم ہماری کوشش رہے گی کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ وزیر صحت کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا رواں ماہ چلنے والی مہم میں 23یوسیز میں پانچ سال تک کی عمر کے ڈھائی لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کر نے کی کوشش کی گئی، گزشتہ مہم کے وران والدین کے انکار کرنے کی وجہ سے 38ہزار بچے قطرے پینے سے رہ گئے تھے جس میں اب 20 ہزار بچوں کو ان کے والدین کو آمادہ کرنے پر قطرے پلائے جا چکے ہیں، مگر اب بھی 18ہزار 700بچے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں جن کے والدین کو آمادہ کیا جائیگا۔ برسات کی وجہ سے پولیو مہم کا ٹارگٹ پورا کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ وزیر صحت نے کہا تمام مشکلا ت کے باوجود پولیو ورکرز کا قومی خدمت سرانجام دینا قابل تحسین ہے۔ والدین کو ہر صورت میں آمادہ کیا جائیگا، اس ضمن میں تمام وسائل استعما ل کیے جائیں گے۔ آئندہ پولیو مہم اگست میں چلائی جائیگی تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کورونا صورتحال کے بعد پولیو ورکرز کی حفاطت کی وجہ سے مہم کچھ عرصہ متاثر رہی۔

پولیو قطرے محروم

صوبوں کو کووڈ19 مریضوں کیلئے مزید وینٹی لیٹرز کی تقسیم جاری

اسلام آ باد (آئی این پی) وبائی مرض کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی جانب سے تمام صوبوں کو مزید وینٹی لیٹرز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سندھ کو26 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور 61 بائی پیپ فراہم کیے گئے جبکہ بلوچستان کو 19 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور 35 بائی پیپ دیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کو دیئے گئے وینٹی لیٹرز میں 35 آئی سی یو اور 56 بائی پیپ شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کو بھی 4 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور6 بائی پیپ فراہم کیے گئے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک کے مختلف ہسپتالوں کو مجموعی طور پر 1491 وینٹی لیٹر دیے جا چکے ہیں۔ جن میں 478 آئی سی یو، 905 بائی پیپ اور 108 پورٹیبل ونٹیلیٹرز شامل ہیں۔

وینٹی لیٹرز

ڈاکٹر ظفر مرزا کا استعفیٰ، ڈاکٹرز نے آج یومِ نجات منانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)ڈاکٹر ظفر مرزا کا استعفیٰ، ڈاکٹرز نے (آج) جمعرات کو یومِ نجات منانے کا اعلان کر دیا۔ وائے ڈی اے نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے سے مْلک بھر کے ڈاکٹرز کی فتح ہوئی ہے۔ وائے ڈی اے نے کہاکہ ملک کو ایک سیلکٹڈ اور نااہل وزیر صحت سے نجات مِل گئی۔وائے ڈی اے کی جانب سے وزیراعظم سے ڈاکٹر نوشین حامد کو وزیر صحت بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈاکٹر فضل ربی نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی غلط پالیسز کی وجہ سے دْنیا بھر میں پاکستانی ڈاکٹرز کا نام خراب ہوا،ظفر مرزا نے بطور معاون خصوصی برائے صحت مّلک بھر کے ڈاکٹرز کی ناک میں دم کررکھا تھا۔ صدر وائے ڈی اے نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے سمیت تمام فرائض میں ناکام رہے،ڈاکٹر ظفر مرزا کووڈ19 کے حوالے سے مراعات اور دیگر معاملات میں فیڈرل ڈاکٹرز کے ساتھ وعدہ خلافیاں کرتے رہے،وزیراعظم کو دو بار غلط فیصلوں کے بعد اب وزیر صحت کی سلیکشن کے معاملے میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔

یومِ نجات

سرکاری سکولوں کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ، کمیٹی قائم

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں تعینات کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سال 2014ء سے اب تک بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کے فیصلے پر کام کرے گی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کے سلسلے میں کیس ٹو کیس جائزہ لے گی اور اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے گی۔

کمیٹی قائم

شوکت یوسفزئی کا سیکرٹری اطلاعات سندھ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت وثقافت شوکت یوسفزئی نے پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات چوروں کی طرح آئے یہ کرپشن میں ڈوبے لوگ ہیں، نیب ان کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے، یہ خوفزدہ ہیں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عاجز دھامرا پریس کلب میں بیٹھ کر بی آر ٹی دیکھ رہے ہیں وہ میرے پاس آئیں، میں انھیں بس میں بٹھا کر لے جاؤں گا انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور چور کہنے والوں کو آپس میں محبت ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ابھی سیاسی سکول میں مزید پڑھیں، یہ دن ان کی تحریکیں چلانے کے نہیں ہیں۔ مولانا دوبارہ بھی تحریک چلا کر شوق پورا کر لیں۔

شوکت یوسفزئی

اپوزیشن بھول جائے کہ اب ملک میں کرپشن کا انقلاب آئیگا، مسرت جمشید

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کی قیادت بھول جائے کہ اب ملک میں کرپشن کا انقلاب آئے گا شہباز شریف کا یہ بیان کہ انقلاب کی ذمہ داری بلاول کے کندھوں پر ڈالوں گا سے ثابت ہوتا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹے گی وزیر اعظم عمران خان نے پہاڑ جیسے چیلنجز اورکورونا وائرس کی وباء کے بعد مشکل معاشی صورتحال کے باوجود ملک کو درست سمت میں گامز ن کیا ہے اور یہی اپوزیشن کے بغض کی اصل وجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کیا ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف کرپشن کرنے پر آصف زرداری کا پیٹ پھاڑکر کرپشن کا پیسہ نکالنے اور انہیں سڑک پر گھسیٹنے کے للکارے مارتے رہے اورآج اپنے ذاتی مفادات کیلئے ان کے صاحبزادے کو کرپشن کے انقلاب کی ذمہ داری سونپنے کی بات کر رہے ہیں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاسی سر گرمیاں ان کے اپنے گلے پڑجائیں گی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔

مسرت جمشید

پی ٹی وی پر کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر برطرف پی ٹی وی افسر

کی بحالی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی پر کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر برطرف پی ٹی وی افسر کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ جاری کردیا پی ٹی وی کے سابق ہیڈ آف کرنٹ افیئرزاکرم علی نے برطرفی کو چیلنج کیا تھا اکرم علی کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ 9 جون کو پی ٹی وی کی انکوائری رپورٹ آئی 2افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے شوکاز نوٹس کے بغیر برطرف کیا 27 سالہ سروس کے حامل پٹیشنر کو سنے بغیر برطرف کرنا خلاف قانون ہے قانونی تقاضوں پورے نہ کرکے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی کی گئی اس معاملے کی براہ راست ذمہ داری ہیڈ آف کرنٹ افیئرز کی نہیں تھی شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ برطرفی کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اس موقع پر پی ٹی وی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نقشے میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر شدید تنقید ہوئی بنیادی حقوق ریاست کے وجود سے بڑے نہیں ان کی بھی حدود ہے بھارتی اینکرز نے ٹویٹس کے ذریعے اس بلنڈر پر پراپیگنڈہ کیا جہاں ریاست پر حرف آرہا ہو وہاں ضابطے اور تقاضے بھی بدل جاتے ہیں عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اکرم علی کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی

درخواست مسترد

بارش نہیں سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت نے شہر کو ڈبویا،علی زیدی

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ بارش نہیں سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت شہرقائد کو پانی میں ڈبونے کی وجہ بنی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بارش نہیں بلکہ سندھ میں اقتدار پر بیٹھے عقل کے اندھوں کا ٹولہ کراچی کو ڈبونے کی وجہ بنا، میں کب سے ان سیاسی عطائیوں کو جھنجھوڑ رہا تھا کہ مون سون آرہا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ افسوس ہے سندھ میں پیپلزپارٹی کے اس نااہل ٹولے کے کانوں پر جوں رینگی نہ یہ ٹس سے مس ہوئے۔ کوڑا کرکٹ اور فضلہ شہر بھر میں فراہمی آب کے نظام میں سرایت کرچکا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ جانوروں کی باقیات اور آلائشیں سیوریج لائنوں یا یہاں وہاں پھینکنے سے گریز کریں۔

مجرمانہ غفلت

پی ایس او پٹرول پمپ پر الیکٹرک کار چارجنگ یونٹ کا افتتاح

اسلام آباد(این این آئی)پی ایس او پٹرول پمپ پر الیکٹرک کار چارجنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ پی ایس او الیکٹرو کی تقریب پی ایس او پمپ ایف 7 میں منعقد ہوئی،افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا لیں گے،عمر ایوب نے کہاکہ انشاء اللہ ہماری پالیسیاں توانائی کے شعبے میں وسعت و ترقی لائیں گی۔ ندیم بابر نے کہاکہ ہوائی آلودگی میں اگلے دس سال تک 30 فیصد توانائی پالیسی کا اہم جز ہے، ہمیں آئندہ سالوں میں پاکستان کو ماحول پسند فیول کیطرف لے کر جانا ہے۔

عمر ایوب

ہائی پار ٹیشن لائن کے 18ٹار گر گئے کرچی کے کئی علاقے بجلی سے محروم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی ہائی پاور ٹیشن لائن کے 18 ٹاور گر گئے جس کے باعث اوتھل، بیلہ، لاکھڑا اور لیاری سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے وندر میں ٹاورز زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے گرے ہیں جن کی بحالی کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹاورز کی بحالی اور مرمت میں کم از کم دو دن لگیں گے۔ ذرائع کے مطابق کھمبے گرنے اور تاریں ٹوٹنے کے باعث اوتھل، بیلہ، لاکھڑا، لیاری سمیت متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔

بجلی بند

پشاور، چڑیا گھرمیں نا مناسب انتظامات سے جانور مرنے لگے، 9ماہ کے دوران 18جانور ہلاک

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے چڑیا گھر میں گذشتہ 9 ماہ کے دوران جانوروں کی دیکھ بھال کے مناسب انتظامات نہ ہونے باعث 18 جانور مر چکے ہیں نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پشاور کے چڑیا گھرمیں نامناسب انتظامات کے نتیجے میں چڑیاگھر میں 9 ماہ کے دوران 18 جانوروں مر چکے ہیں مرنے والے جانوروں میں 9 نر اور 9 مادائیں شامل ہیں،3 جنگلی بلیاں مناسب پنجرہ نہ ہونے کے باعث مر گئی ہیں جبکہ دوسرے جانوروں کے حملے کے باعث ایک ہرن بھی مارا گیا رپورٹ کے مطابق جال سے سر ٹکرانے کے باعث ایک زیبرے کی موت واقعہ ہوئی ہے جبکہ ایک ریچھ دوسرے ریچھ کے حملے کے دوران مر گیا ہے اسی طرح پنجرے سے سر ٹکرانے کے باعث مارخور کی ہلاکت بھی ہوئی ہے ایک چیتا اور تین زرافہ جگر اور ڈائریا کی بیماریوں سے موت کا شکار ہوئے ہیں جبکہ لکڑ بھگا ٹیومر کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا دوسری جانب پراجیکٹ ڈائریکٹر چڑیا گھر افتخارالزمان نے نجی ٹی وی کو کو بتایا کہ پاکستان میں سب سے کم جانور ہمارے چڑیا گھر میں مرے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انسانوں کی طرح جانور بھی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں لیکن ہم چڑیا گھر کے جانوروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں جنگلی بلیوں کے لیے چڑیاگھر میں مناسب پنجرا نہیں ہے۔

چڑیا گھر

قومی اسمبلی اجلاس، پروڈکشن

آرڈر جاری نہ کرنے پر خورشید

شاہ کا پورٹریٹ کرسی پر رکھ دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کرپشن مقدمہ میں قید سید خورشید شاہ کی تصویر ایوان میں لاکر کرسی میں رکھ دی،ایوان میں ڈیسک بجا کر تصویر کا استقبال کیا گیا،اور کہا کہ سید خورشید شاہ تو ایوان میں نہ آ سکے ہیں مگر انکی تصویر پہنچ چکی ہے،شگفتہ جمانی نے کہا کہ سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے لیکن انکی تصویر تو ایوان میں لا سکتے ہیں۔

خورشید شاہ

راولپنڈ ی میں تمام سرکاری ریسٹ و گیسٹ ہاؤس بند کر نے کا حکم دیدیا

راولپنڈی(این این آئی)عید الاضحی پر کورونا خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع راولپنڈ ی میں تمام سرکاری ریسٹ و گیسٹ ہاؤس بند کر نے کا حکم دیدیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنیڈ کے مطابق مری سمیت تمام سیاحتی مقامات، ہوٹل و ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق عوام کے لئے مری میں داخلہ پر پابندی ہو گی۔ انوار الحق نے کہاکہ مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر ہوٹلز،ریسٹ و گیسٹ ہاؤسز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہری عیدالاضحی کی تعطیلات کے موقع پر مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا رخ ہرگز نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع راولپنڈی میں مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر کورونا وائرس کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سرکاری ریسٹ و گیسٹ

کرتارپور کمپلیکس کو سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بنایا جائے گا،سیکرٹری مذہبی امور

کرتار پور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری مذہبی امور کی زیر صدارت کرتارپور کمپلیکس کے انتظام و انصرام کا جائزہ اجلاس،وزارتِ داخلہ، خارجہ، خزانہ، متروکہ وقف املاک بورڈ، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کی شرکت،اجلاس میں پاکستان رینجرز، نادرا، بورڈ آف انوسمنٹ اور سکھ برادری کے نمائندے بھی شریک ہوئے،اس موقع پرسیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے کہاکرتارپور کمپلیکس کو سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بنایا جائے گا،مذہبی سیاحت کیلئے کرتار پور آنے والے یاتریوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں،دنیا بھر سے سکھ برادری اپنے مقدس مقام کی زیارت کیلئے پاکستان آنے کی خواہشمند ہے،کرتار پور کمپلیکس تک روڈ نیٹ ورک کی بہتری اوربین الاقوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،کرتار پور کمپلیکس میں فارن انوسٹمنٹ سے مقامی آبادی کو بھی روزگار ملے گا۔

سیکرٹری مذہبی امور

چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کی تعیناتی، درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد (این این آئی)عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدیا۔ بدھ کو تحریری فیصلہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا۔عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ درخواست گزار بین الصوبائی مینجمنٹ سروس سے تعلق رکھتا ہے،درخواست گزار نے اتھارٹیز سے رابطے کی بجائے براہ راست اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ آئین کے مطابق چیف سیکرٹریز کی تعیناتی کو پہلے متعلقہ حکام کے سامنے چیلنج کیا جاتا۔

ناقابل سماعت

سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس 209پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 65پیسے، سونا 250روپے تولہ مہنگا

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید209پوائنٹس کے اضافے سے 38836.27 پوائنٹس کی بلندسطح پرپہنچ گیاجب کہ46.5 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 21 ارب 5 کروڑ 70 لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 28.90فیصد زائدرہا۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 39ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہوگئی بعد ازاں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس209پوائنٹس کے اضافے سے38836.27پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی75.99پوائنٹس کے اضافے سے1689.70پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 83.11پوائنٹس کے اضافے سے27336.53پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ گذشتہ روزمجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے186کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ183میں کمی اور31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72کھرب14ارب26کروڑ87لاکھ روپے سے بڑھ کر72کھرب35ارب32کروڑ57لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص 35روپے کے اضافے سے2295روپے اوراسماعیل انڈسٹریز23.78روپے کے اضافے سے340.91روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 390روپے کی کمی سے 7500روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص 77.12روپے کی کمی سے6500روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 65پیسے اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 65پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.35روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخٹ166.55روپے سے بڑھ کر167.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.20روپے سے بڑھ کر166.70روپے اور قیمت فروخت166.60روپے سے بڑھ کر167.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2روپے کی کمی ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید192.50روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.00روپے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر215روپے ہوگئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 25ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی اونس قیمت1955ڈالرہوگئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کے اضافے سے 1لاکھ22ہزار 750اروپے ور دس گرام سونے کی قیمت 214روپے کے اضافے سے 1لاکھ5ہزار238روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کی کمی سے1470روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

پیپلز پارٹی نے حکومت کے این آر او سے متعلق بیانات کو مستردکر دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے این آر او سے تعلق بیانات کو مستردکر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے اب مزید بات نہیں ہوسکتی، ہماری کوئی شرائط نہیں۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات سے صاف انکار کردیا۔شیری رحمان نے حکومت کے این آر او سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ حکومت سے اب مزید کوئی بات نہیں ہو سکتی،ہماری کوئی شرائط نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے خود اپوزیشن سے بلز سے متعلق مدد مانگی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کو نیب سے متعلق مسودہ دینے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سمجھتی ہے کہ ہم این آر او مانگ رہے ہیں تو یہ بہت ہی نا سمجھ ہیں،حکومت ملک کو پولیس اسٹیٹ پلس بنانا چاہ رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت گالی گلوچ سرکار بن گئی ہے،جسے پکڑنا ہے پکڑیں، بنائیں نیا پاکستان۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے خود بلایا اور خود کمیٹی بنائی، حکومت سے کوئی استدعا نہیں کریں گے۔

پیپلز پارٹی

مویشی منڈیو، عیداور محرم الحرام میں وباء کے پھیلاؤ کے شدید خطرات ہیں: گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ بدقسمتی سے بعض لوگ کورونا کو دنیا سے ڈالرز لینے کا حکومتی بہانہ کہتے رہے۔خدا کیلئے عوام کورونا کو سنجیدہ لیں ملک عید الفطر جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا یونیورسٹیز کی فائلز میں رکاوٹیں ڈالنے والے بیور وکر یسی کے افسران کی جواب طلبی ہوگی انکے خلاف ایکشن لیاجائے گا وہ کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی میں تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرووائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار پروفیسر اصغر نقی،پروفیسر بلقیس شبیر،پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر ثاقب سعیداور پروفیسر اسد اسلم خاں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے بطور گور نر موجودہ دور حکومت میں جتنے بھی وائس چانسلرز لگائے ہیں سب میرٹ پر ہیں اب ہم وائس چانسلرز سے امید کرتے ہیں کہ جب وہ میرٹ پر لگے ہیں تواپنی یونیورسٹیز کے اندربھی مکمل میرٹ کے مطابق بھر تیاں کر یں۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے بیوروکریسی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو یونیورسٹیز کی فائلز کو بلاوجہ روکتے رہے ہیں اور فائلز مہینوں ایک دفتر سے دوسرے دفتر میں گھومتی رہی ہیں مگر اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ہم نے یہ دوٹوک پالیسی طے کر لی ہے کہ یونیورسٹیز کے حوالے سے کوئی بھی فائل جب کسی افسر کے پاس جائیگی تو اس پر لازم ہوگا کہ وہ 10دنوں کے اندار اس فائل کے بارے میں کوئی فیصلہ کر یں گے یونیورسٹیز کی فائلز میں رکاوٹیں ڈالنے والے بیور وکر یسی کے افسران کی جواب طلبی ہوگی انکے خلاف ایکشن لیاجائیگا کوشش ہے کہ پنجاب کی یونیورسٹیز کا شماردنیا کی 500ٹاپ یونیورسٹیز میں ہوجائے جسکے لیے ہم یونیورسٹیز کو مضبوط کر نے کے ساتھ ساتھ ان میں سیاسی مداخلت کو زیر وکر رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مویشی منڈیوں،عید اور محر م الحرام میں کورونا کے پھیلاؤ کے شدید خطرات ہیں اگر لاپروائی کی گئی تو کورونا ایک بار پھر بے قابو ہوجائیگا اْنہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر میڈ یکل یونیورسٹیز سمیت تمام یونیورسٹیز کا مثالی کردار رہا ہے گورنرپنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ٹیلی میڈ یسن ہیلپ لائن کا تجر بہ انتہائی کامیاب رہا ہے پنجاب میں خواتین کے لیے خصوصی طور پر پنک کورونا ہیلپ لائن قائم کی گئی جہاں لیڈی ڈاکٹرز 24گھنٹے موجود ہوتی ہیں۔کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی اور ڈاکٹرز کو پی پیز کٹس، ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کی فراہمی کیلئے جو کام کیا ہے اس کی جتنی بھی تعر یف کی جائے وہ کم ہے۔

گورنر پنجاب

وزارت مذہبی امور میں بے ظابطگیوں کی شکایات،مزید7ملازم فارغ

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وفاقی وزیر مذہبی امور کے دفتر میں بڑھتی ہوئی بے ظابطگیوں کی شکایات پر پیر نور الحق نے نوٹس لے لیا۔ سپرنٹنڈنٹ حکمت اللہ کے تبادلے کے بعد اس کے 7ساتھیوں کو بھی اپنے دفتر سے فارغ کر دیا۔تبدیل کئے گئے تمام اہلکاروں کو حکمت اللہ اپنے ساتھ لائے تھے۔ 28جولائی 2020ء کو سیکشن آفیسر عزیز اللہ خان کی طرف سے جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے دفتر کے اسسٹنٹ ظفر اقبال گوندل، اسسٹنٹ طارق نعیم،سٹینوٹائپسٹ،محمد نواز،سٹینوٹائپسٹ کامران مبارک، ڈرائیور گل ڈراوش، دفتری حفیظ الحسن، ڈرئیور نائب قاصد شبیر علی کو فوری تبدیل کر کے وزارت مذہبی امور کے مختلف شعبوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دلچسپ امر یہ ہے اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے وزارت مذہبی امورمیں ڈیپو ٹیشن پر آکرسپر نٹنڈنٹ کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کرنے والے حکمت اللہ گزشتہ 5سال سے وزارت مذہبی امور میں کرتا دھرتا قرار دئیے جاتے رہے ہیں۔ان کے خلاف مختلف شکایات پر تحقیقات ہوتی آرہی ہیں کبھی وہ سیکرٹری، کبھی ایڈیشنل سیکرٹری کا سہارالے کر تبادلہ رکواتے رہے ہیں اب 2سال سے وفاقی وزیر مذہبی امور میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ اب وفاقی وزیر مذہبی امور کے خلاف اشتہارات کے حوالے سے مبینہ الزمات کی خبروں کی اشاعت کے بعد وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سٹاف کی فوری تبدیلی کا حکم دیا جس کے بعد ایک ہفتہ میں 8اہلکاروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مزید تبدیلیوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہے۔

فارغ

خطبہ حج شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دیدی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کے صدر الشیخ عبدالرحمن السیدیس نے کہا ہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے نے حج کا خطبہ دینے کے لیے شیخ عبداللہ المنیع کے نام کی منظوری دی ہے، یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات سے حج کا خطبہ بڑی عقیدت سے سنتے ہیں۔پہلی دفعہ دس زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی براہ راست پیش کیا جائے گا- شیخ عبداللہ المنیع سعودی عرب کے ممتاز علما بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر ہیں - الوشم کے شقرا علاقے میں 1349ھ کو مطابق 6 دسمبر 1930 کو پیدا ہوئے تھے ان کی عمر 89 برس ہے- ابتدائی تعلیم شقرا کے پرائمری سکول میں حاصل کی- پھر الاحسا میں تجارت سے منسلک ہوگئے تھے- شقرا کے پرائمری سکول میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیے- انہوں نے 1377ھ میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا- متعدد کتابوں کے مصنف ہیں -

خطبہ حج

بینک عازمین حج کو واجبات کی ادائیگی جلد از جلدکریں،سیکرٹری مذہبی امور

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے کہا ہے کہ تمام نامزد بینک عازمین حج کو واجبات کی ادائیگی جلد از جلد مکمل کریں،حج صارفین کے ساتھ بینکوں کا رویہ مثالی ہونا چاہئے،عازمینِ حج کی خدمت اور سہولت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اگلے حج کیلئے بینکوں کو منتخب کرتے وقت انکی گذشتہ کارکردگی کو مدنظر رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ بینک عازمینِ حج کی آگہی اور رقوم کی باسہولت واپسی کیلئے مناسب انتظامات کریں۔

اعجاز خان جعفر

منیٰ،عرفات، مزدلفہ میں پھر

بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) منیٰ،عرفات، مزدلفہ میں 8ذوالحج کو پھر بارش، 6ذوالحج کو بھی بارش ہوئی تھی۔ منیٰ، عرفات میں گرمی میں کمی ہو گئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے آج یوم عرفہ کے دن بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بارش

کورونا، بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو قرضے دیئے جائیں گے، پاکستان اور جرمنی میں معاہدہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیترنگ ڈیسک) کورونا کے باعث بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کی بحالی کیلیے پاکستان اور جرمنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ اسلام آباد میں بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی دوبارہ بحالی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری اور جرمن سفیر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت جرمنی اوورسیز پاکستانیوں کی بحالی کے لیے 3 ملین یورو امداد دے گا اور بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قائم سہولتی مرکز کو تکنیکی معاونت دی جائے گی۔ اس موقع پر جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ جرمنی پاکستانیوں کو دوبارہ ملازمتوں کے حصول میں مدد دے گا، پاکستانیوں کی تکنیکی ٹریننگ میں جرمنی مدد کرے گا اور نوجوانوں کو ہوٹلنگ اور سیاحت کے شعبے میں ٹریننگ دی جائے گی جب کہ انہیں جرمن زبان کا کورس بھی کروایا جائے گا۔معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ملازمتیں کھونے والے پاکستانیوں کو چھوٹے کاروباری قرضے فراہم کیے جائیں گے۔پاکستانیوں کی بحالی کے لیے یہ معاہدہ انتہائی اہم ہے،جرمنی کی 3 ملین یوروز کی امداد تکنیکی ٹریننگ اور کاروبار میں آسانی کے لیے استعمال ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ملازمتیں کھونے والے پاکستانیوں کی مدد کی جائے گی اور بیرون ملک سے آنے والوں کو چھوٹے کاروباری قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔

جرمن معاہدہ

مطالبات تسلیم،ریلوے مزدوراتحاد نے 5اگست کو ہڑتال کی کال واپس لے لی

لاہور (لیڈی رپورٹر)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید سے اسلام آباد میں اُن کی سرکاری رہائشگاہ پر ریلوے کی آٹھ مزدور تنظیموں پر مشتمل ریل مزدور اتحاد کے وفد نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے وفاقی وزیر کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کر لئے،جس پر 5اگست کو ریلوے مزدورں کی طر ف سے دی جانیوالی ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔ وفد نے وفاقی وزیرریلوے کو سکیل 4تا 16تک کے ملازمین کے ٹیکنیکل الاؤنس میں 25فیصد اضافے کی درخواست بھی کی گئی، وفاقی وزیرریلوے نے سکیل 1تا 16تک کے ملازمین کی جلد اپ گریڈیشن کی یقین دہانی کروائی۔ریل مزدور اتحاد وفد میں عنایت علی گجر، رضوان ستی،علی مردان خان، میاں خالد محمود،رانا معصوم اور میاں محمود علی ننگیانہ شامل تھے۔

مطالبات تسلیم

ایرانی حکومت نے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیاتفتان بارڈر پر حکام کے حوالے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر اپنے یہاں قید 14 پاکستانیوں کو رہا کر دیا ہے یہ رہائی پاک ایران سرحد تفتان پر عمل میں لائی گئی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کے مطابق پاک ایران امیگریشن گیٹ تفتان سے ایرانی حکام نے 14 پاکستانی قیدیوں کو ڈائریکٹر ایف آئی اے نوشکی سپرنٹنڈنٹ ملک سمیع اللہ کاکا خیل کے حوالے کیا اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے رہا ہونے والے افراد ایران میں مختلف مقدمات میں قید تھے جنہیں خیر سگالی کے تحت پاکستان کے حوالے کیا گیا جبکہ پاک ایران امیگریشن گیٹ تفتان سے 76 پاکستانی شہریوں کی واپسی ہوئی ہے جنھیں ایف آئی اے گیٹ تفتان پر محکمہ صحت کے عملہ نے مکمل میڈیکل سکریننگ اور چیک اپ کیا اس کے علاوہ ایرانی سرحدی حکام نے 149 ڈی پورٹیز کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کیا جو بغیر سفری دستاویزات کے سفر کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔

پاکستانی قیدی رہا

سیکر ٹری یونین کونسل رشوت لیتے گرفتار، محکمہ ایکسائز کا چھاپہ، 500لٹر شراب برآمد

لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن لاہور نے سیکرٹری یونین کونسل اشفاق احمد کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، علاوہ ازیں 25کروڑ روپے مالیت کی 50 کنال اراضی واگزار کروالی گئی ہے،ملزم کے قبضہ سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے گئے ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے شہری سے بچوں کا پیدائش سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے عوض رشوت طلب کی تھی،ملزم کو سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لاہور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار کیاہے، ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیاہے،ریجنل ڈائریکٹر احمر سہیل کیفی کا کہناہے کہ معاشرہ سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لے کوشاں ہیں جبکہ اینٹی کرپشن موضع کوٹلی گھاسی میں کارروائی کرکے محکمہ اوقاف کی انتہائی قیمتی 50کنال زمین واگزار کروالی ہے۔دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارکوٹیکس چودھری مقصود الحق کی ہدایت پرمحکمہ ایکسائز نے ملزم شہزاد احمدکے قبضہ سے 500لیٹر شراب اور14کینیا برآمد کرلیں، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے،چوہنگ کے علاقہ میں مخبر خاص کی اطلاع پر ملزم کے قبضہ سے گاڑی نمبری ایل ای بی 4570کی تلاشی کے دوران مذکورہ شراب برآمد کی گئی ہے،ملزم کو گرفتارکرنے والوں میں انسپکٹر سید قمر حسن زیدی اور ریڈنگ پارٹی جس میں انسپکٹر وقاص اسلم، جاوید اختر، حافظ ریحان، کانسٹیبلان محمد اشرف، سعد اللہ، مقصود، احمد، محمّد رفیق (اے یس آئی)ودیگر شامل ہیں۔

رشوت،گرفتار

کورونا وائرس، فضائی پروازوں کی صورتحال معمول پر آنے میں 4سال لگ سکتے ہیں: آیاٹا

اسلام آباد (آن لائن)انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آیاٹا) کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر ڈی جیونیاک کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں فضائی پروازوں کی صورتحال معمول پر آنے میں 4 سال لگ سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر ڈی جیونیاک نے کہا کہ ایئر ٹریفک کی بحالی مختلف ملکوں میں سرحدیں کھولنے سے مشروط ہے، پہلے توقع کی جا رہی تھی کہ فضائی سفر کی صورتحال 2023 تک معمول پر آ جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ائیر ٹریفک کی کورونا وائرس سے پہلے والی صورتحال 2024 تک بحال نہیں ہو سکتی۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فضائی آپریشن معطل ہے جس کی وجہ سے ایئر ٹریفک انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے۔

آیاٹا

بحریہ ٹاؤن کراچی میں عیدِ قرباں کیلئے زبردست تیاریاں

کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہر سال کی طرح اس عیدِقرباں پر بھی رہائشیوں کیلئے قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال اور قربانی کیلئے مذبحہ خانوں کا خاص اہتمام کیا گیا ہے تاکہ رہائشی مکمل اطمنان اور سہولت کیساتھ احسن طریقے سے قربانی کے فرائض پورے کر سکیں۔بحریہ ٹاؤن کراچی میں پریسنکٹ 1 اور پریسنکٹ 19 میں دو مذبحہ خانوں کا قیام کیا گیا ہے جہاں 2000سے زائد جانوروں کی نگرانی کی گنجائش موجود ہے اور بیک وقت 70 جانوروں کی قربانی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ تجربہ کار ٹیموں کی نگرانی میں جانوروں کیلئے وقت پر چارہ، پانی، صفائی اور انکی مکمل حفاظت کاخاص انتظام کیا گیا ہے۔بدلتے موسم کے پیشِ نظر جانوروں کیلئے دھوپ اور بارش سے بچاؤ کے بھی مکمل انتظامات موجود ہیں۔ان تمام انتظامات میں سب سے زیادہ اہتمام صفائی کا کیا گیا ہے بلخصوص قربانی کے دوران تاکہ خون اور دیگر آلائش ماحول کو خراب کئے بغیر ٹھکانے لگائی جا سکے تاکہ بحریہ ٹاؤن بھی بلکل صاف رہے۔ ٹوکن سسٹم کے تحت رہائشیوں کوقربانی کا نمبر اور وقت پہلے سے ہی الاٹ کیا گیاہے۔ جانوروں کے مالکان کی آسانی کیلئے وسیع پارکنگ کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ دو مختلف پریسنکٹس میں بنائے گئے اِن مذبح خانوں کے ذریعے نہ صرف تمام رہائشیوں کویہ سہولت انکے گھروں سے قریب ترین مل رہی ہے بلکہ انکے جانوروں کی دیکھ بھال بھی انفرادی طور پر کی جارہی ہے۔

گورنر سندھ کی صدر مملکت سے ملاقات

بارشوں سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کوچیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حل کیلئے گفتگو کی گئی۔لاقات میں کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ گورنر سندھ، صدر مملکت کی طرف سے کراچی کی صورتحال کے حل کیلئے سفارشات وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔

گورنر سندھ

سابق سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک سے سیکرٹری جنرل سینیٹ کا خطاب واپس لے لیاگیا

اسلام آباد (این این آئی)سابق سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک سے سیکرٹری جنرل سینیٹ کا خطاب واپس لے لیاگیا۔ بدھ کو اعلامیہ کے مطابق ایوان بالاء میں سیکرٹری جنرل سینیٹ کا عہدہ ختم ہوگیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سیکرٹری سینیٹ کے عہدے کو سیکرٹری جنرل میں تبدیل کرنے کے احکامات واپس لے لئے۔اعلامیہ سینیٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل سے متعلق سینٹ آڈرکی تاریخ اجراء 29مارچ2019 سے واپس لے لیے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق سابق سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک سیکرٹری جنرل کے ٹائٹل کو استعمال کرنے کے مجاز نہیں ہونگے۔

امجد پرویز

ایران کی آبنائے ہر مز میں جنگی مشقیں ”ڈمی“ امریکی بیڑے پر میزائلوں سے حملہ

تہران (آن لائن)ایران نے آبنائے ہرمز میں جاری ایک تربیتی مشق کے دوران ’ڈمی‘ امریکی بحری بیڑے پر میزائلوں سے حملہ کیا جس میں اِتنی بڑی تعداد میں اسلحے کا استعمال ہوا کہ خطے میں موجود دو امریکی بحری بیڑوں کو حکام کی جانب سے چوکنا رہنے کا حکم دینا پڑا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ نے ایرانی مشق کو ’غیر ذمہ دارانہ رویہ‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ ’ڈرانے اور دھمکانے‘ کی کوشش ہے۔ان مشقوں میں ایک ایسے بحری بیڑے کو استعمال کیا جا رہا ہے جو امریکی بیڑے جیسا ہے اور اس پر ڈمی جنگی طیارے بھی دکھائے گئے ہیں۔ ایران کی جانب سے اس بیڑے پر میزائلوں کا حملہ کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر سے کیے گئے ایک میزائل کے ذریعے اس ڈمی بیڑے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ایرانی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے اس مشق پر کہا کہ ’ہم نے آج دکھا دیا ہے کہ ہماری فضائی اور بحری صلاحیت کیا ہے۔‘امریکی حکام نے کہا کہ انھیں خطے میں بیلسٹک میزائل کے استعمال کا علم ہوا جس پر متحدہ عرب امارات اور قطر میں امریکی افواج کو فوری طور پر چوکس رہنے کا حکم دیا گیا۔

میزائل حملے

پاکستان ریلوے نے عید الاضحی کے پہلے روز ریزرویشن آفس بند رکھنے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان ریلوے نے عید الاضحی کے پہلے روز ریزرویشن آفس بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سر کلر کے مطابق دوسرے روز صبح 8 سے دن 2 بجے تک بھی ریزرویشن آفس ربند رہے گا۔چیف کمرشل مینیجر پاکستان ریلوے نے سرکلرپشاور، راولپنڈی لاہور ملتان سکھر کراچی کوئٹہ کے ڈویژنل ہیڈز کو بھجوا دیا۔

ریلوے

دعوت اسلامی تھیلیسمیا مریضوں کیلئے امید ہے، طارق حسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 1 لاکھ سے زائد بچے تھیلیسمیا کا شکار ہیں جبکہ ہر سال ان بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو تھیلیسمیا کے مرض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں،کمزور اور بیمار چہرے والے یہ بچے کھیل کود اور تعلیم دونوں میدانوں میں پیچھے رہ جاتے ہیں اور معاشرے میں صحیح مقام نہ پانے کی وجہ سے خود اعتمادی سے محروم ہوتے ہیں، بار بار خون لگانے کے اخراجات اور اسپتالوں کے چکر والدین کو معاشی طور پر انتہائی خستہ کر دیتے ہیں جس کے بعد نامناسب علاج کی وجہ سے ان بچوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔مگر دعوت اسلامی تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کیلئے امید کی کرن بن کر میدان عمل میں آئی ہے،کوڈ19 نے جہاں دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیاوہیں پاکستان میں بھی لاکھوں لوگ متاثر ہوئے اور خاص کر لاک ڈاؤن کے سبب تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کو خون نہ ملنے کے سبب پریشانی کا سامنا رہا جو باعث تشویش تھا۔ محمد طارق حسن نے کہا کہ ایسے حالات میں مولانا الیاس قادری کا خون کے عطیات جمع کرنے کا اعلان خوش آئند تھا کہ آ پ کے اعلان کے پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک اطلاع کے مطابق چار مہینے میں 29ہزار سے زائد خون کی بوتلیں دعوت اسلامی کے پلیٹ فارم سے مختلف اداروں دی گئی جو قابل ستائش ہے۔

اے پی این ایس کا عیدالاضحی پر تعطیلات کا اعلان

کراچی(پ ر) عیدالاضحی کے موقع پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کی رکن مطبوعات میں دو دن یعنی بروز ہفتہ یکم اگست اور بروز اتوار 02اگست کو تعطیل ہوگی۔اس لئے بروز اتوار 02 اگست اور بروز پیر 03اگست کوصبح کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے تاہم بروز منگل 04اگست کو اخبارات اپنے معمول کے ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ بروز ہفتہ یکم اگست اور بروز اتوار 02 اگست کوشام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے البتہ اگر وہ چاہیں توبروز پیر 03 اگست کواپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔

حج امت مسلمہ کے عالمگیر

اتحا د کا مظہر ہے،شاہ عبد الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شا ہ عبد الحق قادری نے کہا کہ حج امت مسلمہ کے عالمگیر اتحا د و یگانگت کا مظہر جانی و مالی دونوں عبادتوں کا مجموعہ ہے۔جو شخص اللہ کی رضا کیلئے فحش گوئی اور حکم عدولی سے محفوظ رہ کر حج کرے اس شخص کی مثال ایسی ہے جیسے آج ہی پیدا ہوا ہو۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حج کے موقع پر جس قربانی،اتحاد

مزید :

صفحہ آخر -