قوم نے مساجد میں ایس او پیز پر عمل کر کے دکھایا،صدر مملکت

قوم نے مساجد میں ایس او پیز پر عمل کر کے دکھایا،صدر مملکت

  

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم نے مساجد میں ایس او پیز پر عمل کر کے دکھایا۔ مسلمان کے جذبہ ایمانی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تمام امور نمٹائے جا سکتے ہیں۔ بدھ کے روز ایوان صدر میں کورونا ہیلتھ ورکرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران قوم کی خدمات کرنے والوں کو ایوان صدر میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کے انعقاد پر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم، حکومتی اقدامات اور عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل سے وبا پر قابو پایا ہے۔ ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ وبا کے دوران کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف ہمارے ہیروز ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 60لاکھ خاندانوں کو امداد دی گئی۔ پروگرام کے ذریعے شفاف انداز میں غریب اور مستحق افراد کی مالی معاونت کی گئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ جب بھی کسی شہید کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر بات کی تو انہوں نے پیاروں کی شہادت پر فخر محسوس کیا۔

عمل کر کے

مزید :

صفحہ آخر -