اپوزیشن بھول جائے کہ اب ملک میں کرپشن کا انقلاب آئیگا، مسرت جمشید

  اپوزیشن بھول جائے کہ اب ملک میں کرپشن کا انقلاب آئیگا، مسرت جمشید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کی قیادت بھول جائے کہ اب ملک میں کرپشن کا انقلاب آئے گا شہباز شریف کا یہ بیان کہ انقلاب کی ذمہ داری بلاول کے کندھوں پر ڈالوں گا سے ثابت ہوتا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹے گی وزیر اعظم عمران خان نے پہاڑ جیسے چیلنجز اورکورونا وائرس کی وباء کے بعد مشکل معاشی صورتحال کے باوجود ملک کو درست سمت میں گامز ن کیا ہے اور یہی اپوزیشن کے بغض کی اصل وجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کیا ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف کرپشن کرنے پر آصف زرداری کا پیٹ پھاڑکر کرپشن کا پیسہ نکالنے اور انہیں سڑک پر گھسیٹنے کے للکارے مارتے رہے اورآج اپنے ذاتی مفادات کیلئے ان کے صاحبزادے کو کرپشن کے انقلاب کی ذمہ داری سونپنے کی بات کر رہے ہیں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاسی سر گرمیاں ان کے اپنے گلے پڑجائیں گی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -