پی ٹی وی پر کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر برطرف پی ٹی وی افسر کی بحالی کی درخواست مسترد

  پی ٹی وی پر کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر برطرف پی ٹی وی افسر کی بحالی کی ...

  

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی پر کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر برطرف پی ٹی وی افسر کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ جاری کردیا پی ٹی وی کے سابق ہیڈ آف کرنٹ افیئرزاکرم علی نے برطرفی کو چیلنج کیا تھا اکرم علی کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ 9 جون کو پی ٹی وی کی انکوائری رپورٹ آئی 2افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے شوکاز نوٹس کے بغیر برطرف کیا 27 سالہ سروس کے حامل پٹیشنر کو سنے بغیر برطرف کرنا خلاف قانون ہے قانونی تقاضوں پورے نہ کرکے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی کی گئی اس معاملے کی براہ راست ذمہ داری ہیڈ آف کرنٹ افیئرز کی نہیں تھی شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ برطرفی کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اس موقع پر پی ٹی وی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نقشے میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر شدید تنقید ہوئی بنیادی حقوق ریاست کے وجود سے بڑے نہیں ان کی بھی حدود ہے بھارتی اینکرز نے ٹویٹس کے ذریعے اس بلنڈر پر پراپیگنڈہ کیا جہاں ریاست پر حرف آرہا ہو وہاں ضابطے اور تقاضے بھی بدل جاتے ہیں عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اکرم علی کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی

درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -