بارش نہیں سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت نے شہر کو ڈبویا،علی زیدی

بارش نہیں سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت نے شہر کو ڈبویا،علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ بارش نہیں سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت شہرقائد کو پانی میں ڈبونے کی وجہ بنی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بارش نہیں بلکہ سندھ میں اقتدار پر بیٹھے عقل کے اندھوں کا ٹولہ کراچی کو ڈبونے کی وجہ بنا، میں کب سے ان سیاسی عطائیوں کو جھنجھوڑ رہا تھا کہ مون سون آرہا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ افسوس ہے سندھ میں پیپلزپارٹی کے اس نااہل ٹولے کے کانوں پر جوں رینگی نہ یہ ٹس سے مس ہوئے۔ کوڑا کرکٹ اور فضلہ شہر بھر میں فراہمی آب کے نظام میں سرایت کرچکا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ جانوروں کی باقیات اور آلائشیں سیوریج لائنوں یا یہاں وہاں پھینکنے سے گریز کریں۔
مجرمانہ غفلت

مزید :

صفحہ آخر -