قومی اسمبلی اجلاس، پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر خورشید شاہ کا پورٹریٹ کرسی پر رکھ دیا گیا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کرپشن مقدمہ میں قید سید خورشید شاہ کی تصویر ایوان میں لاکر کرسی میں رکھ دی،ایوان میں ڈیسک بجا کر تصویر کا استقبال کیا گیا،اور کہا کہ سید خورشید شاہ تو ایوان میں نہ آ سکے ہیں مگر انکی تصویر پہنچ چکی ہے،شگفتہ جمانی نے کہا کہ سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے لیکن انکی تصویر تو ایوان میں لا سکتے ہیں۔
خورشید شاہ