سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس 209پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 65پیسے، سونا 250روپے تولہ مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس 209پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 65پیسے، سونا ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید209پوائنٹس کے اضافے سے 38836.27 پوائنٹس کی بلندسطح پرپہنچ گیاجب کہ46.5 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 21 ارب 5 کروڑ 70 لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 28.90فیصد زائدرہا۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 39ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہوگئی بعد ازاں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس209پوائنٹس کے اضافے سے38836.27پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی75.99پوائنٹس کے اضافے سے1689.70پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 83.11پوائنٹس کے اضافے سے27336.53پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ گذشتہ روزمجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے186کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ183میں کمی اور31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72کھرب14ارب26کروڑ87لاکھ روپے سے بڑھ کر72کھرب35ارب32کروڑ57لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص 35روپے کے اضافے سے2295روپے اوراسماعیل انڈسٹریز23.78روپے کے اضافے سے340.91روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 390روپے کی کمی سے 7500روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص 77.12روپے کی کمی سے6500روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 65پیسے اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 65پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.35روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخٹ166.55روپے سے بڑھ کر167.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.20روپے سے بڑھ کر166.70روپے اور قیمت فروخت166.60روپے سے بڑھ کر167.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2روپے کی کمی ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید192.50روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.00روپے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر215روپے ہوگئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 25ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی اونس قیمت1955ڈالرہوگئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کے اضافے سے 1لاکھ22ہزار 750اروپے ور دس گرام سونے کی قیمت 214روپے کے اضافے سے 1لاکھ5ہزار238روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کی کمی سے1470روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -