پیپلز پارٹی نے حکومت کے این آر او سے متعلق بیانات کو مستردکر دیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے این آر او سے تعلق بیانات کو مستردکر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے اب مزید بات نہیں ہوسکتی، ہماری کوئی شرائط نہیں۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات سے صاف انکار کردیا۔شیری رحمان نے حکومت کے این آر او سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ حکومت سے اب مزید کوئی بات نہیں ہو سکتی،ہماری کوئی شرائط نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے خود اپوزیشن سے بلز سے متعلق مدد مانگی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کو نیب سے متعلق مسودہ دینے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سمجھتی ہے کہ ہم این آر او مانگ رہے ہیں تو یہ بہت ہی نا سمجھ ہیں،حکومت ملک کو پولیس اسٹیٹ پلس بنانا چاہ رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت گالی گلوچ سرکار بن گئی ہے،جسے پکڑنا ہے پکڑیں، بنائیں نیا پاکستان۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے خود بلایا اور خود کمیٹی بنائی، حکومت سے کوئی استدعا نہیں کریں گے۔
پیپلز پارٹی