مویشی منڈیو، عیداور محرم الحرام میں وباء کے پھیلاؤ کے شدید خطرات ہیں: گورنر پنجاب

مویشی منڈیو، عیداور محرم الحرام میں وباء کے پھیلاؤ کے شدید خطرات ہیں: گورنر ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ بدقسمتی سے بعض لوگ کورونا کو دنیا سے ڈالرز لینے کا حکومتی بہانہ کہتے رہے۔خدا کیلئے عوام کورونا کو سنجیدہ لیں ملک عید الفطر جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا یونیورسٹیز کی فائلز میں رکاوٹیں ڈالنے والے بیور وکر یسی کے افسران کی جواب طلبی ہوگی انکے خلاف ایکشن لیاجائے گا وہ کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی میں تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرووائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار پروفیسر اصغر نقی،پروفیسر بلقیس شبیر،پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر ثاقب سعیداور پروفیسر اسد اسلم خاں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے بطور گور نر موجودہ دور حکومت میں جتنے بھی وائس چانسلرز لگائے ہیں سب میرٹ پر ہیں اب ہم وائس چانسلرز سے امید کرتے ہیں کہ جب وہ میرٹ پر لگے ہیں تواپنی یونیورسٹیز کے اندربھی مکمل میرٹ کے مطابق بھر تیاں کر یں۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے بیوروکریسی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو یونیورسٹیز کی فائلز کو بلاوجہ روکتے رہے ہیں اور فائلز مہینوں ایک دفتر سے دوسرے دفتر میں گھومتی رہی ہیں مگر اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ہم نے یہ دوٹوک پالیسی طے کر لی ہے کہ یونیورسٹیز کے حوالے سے کوئی بھی فائل جب کسی افسر کے پاس جائیگی تو اس پر لازم ہوگا کہ وہ 10دنوں کے اندار اس فائل کے بارے میں کوئی فیصلہ کر یں گے یونیورسٹیز کی فائلز میں رکاوٹیں ڈالنے والے بیور وکر یسی کے افسران کی جواب طلبی ہوگی انکے خلاف ایکشن لیاجائیگا کوشش ہے کہ پنجاب کی یونیورسٹیز کا شماردنیا کی 500ٹاپ یونیورسٹیز میں ہوجائے جسکے لیے ہم یونیورسٹیز کو مضبوط کر نے کے ساتھ ساتھ ان میں سیاسی مداخلت کو زیر وکر رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مویشی منڈیوں،عید اور محر م الحرام میں کورونا کے پھیلاؤ کے شدید خطرات ہیں اگر لاپروائی کی گئی تو کورونا ایک بار پھر بے قابو ہوجائیگا اْنہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر میڈ یکل یونیورسٹیز سمیت تمام یونیورسٹیز کا مثالی کردار رہا ہے گورنرپنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ٹیلی میڈ یسن ہیلپ لائن کا تجر بہ انتہائی کامیاب رہا ہے پنجاب میں خواتین کے لیے خصوصی طور پر پنک کورونا ہیلپ لائن قائم کی گئی جہاں لیڈی ڈاکٹرز 24گھنٹے موجود ہوتی ہیں۔کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی اور ڈاکٹرز کو پی پیز کٹس، ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کی فراہمی کیلئے جو کام کیا ہے اس کی جتنی بھی تعر یف کی جائے وہ کم ہے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -