خطبہ حج شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دیدی

خطبہ حج شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کے صدر الشیخ عبدالرحمن السیدیس نے کہا ہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے نے حج کا خطبہ دینے کے لیے شیخ عبداللہ المنیع کے نام کی منظوری دی ہے، یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات سے حج کا خطبہ بڑی عقیدت سے سنتے ہیں۔پہلی دفعہ دس زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی براہ راست پیش کیا جائے گا- شیخ عبداللہ المنیع سعودی عرب کے ممتاز علما بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر ہیں - الوشم کے شقرا علاقے میں 1349ھ کو مطابق 6 دسمبر 1930 کو پیدا ہوئے تھے ان کی عمر 89 برس ہے- ابتدائی تعلیم شقرا کے پرائمری سکول میں حاصل کی- پھر الاحسا میں تجارت سے منسلک ہوگئے تھے- شقرا کے پرائمری سکول میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیے- انہوں نے 1377ھ میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا- متعدد کتابوں کے مصنف ہیں -

خطبہ حج

مزید :

صفحہ آخر -