مطالبات تسلیم،ریلوے مزدوراتحاد نے 5اگست کو ہڑتال کی کال واپس لے لی
لاہور (لیڈی رپورٹر)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید سے اسلام آباد میں اُن کی سرکاری رہائشگاہ پر ریلوے کی آٹھ مزدور تنظیموں پر مشتمل ریل مزدور اتحاد کے وفد نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے وفاقی وزیر کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کر لئے،جس پر 5اگست کو ریلوے مزدورں کی طر ف سے دی جانیوالی ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔ وفد نے وفاقی وزیرریلوے کو سکیل 4تا 16تک کے ملازمین کے ٹیکنیکل الاؤنس میں 25فیصد اضافے کی درخواست بھی کی گئی، وفاقی وزیرریلوے نے سکیل 1تا 16تک کے ملازمین کی جلد اپ گریڈیشن کی یقین دہانی کروائی۔ریل مزدور اتحاد وفد میں عنایت علی گجر، رضوان ستی،علی مردان خان، میاں خالد محمود،رانا معصوم اور میاں محمود علی ننگیانہ شامل تھے۔
مطالبات تسلیم