ایرانی حکومت نے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیاتفتان بارڈر پر حکام کے حوالے

  ایرانی حکومت نے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیاتفتان بارڈر پر حکام کے حوالے

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر اپنے یہاں قید 14 پاکستانیوں کو رہا کر دیا ہے یہ رہائی پاک ایران سرحد تفتان پر عمل میں لائی گئی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کے مطابق پاک ایران امیگریشن گیٹ تفتان سے ایرانی حکام نے 14 پاکستانی قیدیوں کو ڈائریکٹر ایف آئی اے نوشکی سپرنٹنڈنٹ ملک سمیع اللہ کاکا خیل کے حوالے کیا اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے رہا ہونے والے افراد ایران میں مختلف مقدمات میں قید تھے جنہیں خیر سگالی کے تحت پاکستان کے حوالے کیا گیا جبکہ پاک ایران امیگریشن گیٹ تفتان سے 76 پاکستانی شہریوں کی واپسی ہوئی ہے جنھیں ایف آئی اے گیٹ تفتان پر محکمہ صحت کے عملہ نے مکمل میڈیکل سکریننگ اور چیک اپ کیا اس کے علاوہ ایرانی سرحدی حکام نے 149 ڈی پورٹیز کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کیا جو بغیر سفری دستاویزات کے سفر کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔

پاکستانی قیدی رہا

مزید :

صفحہ آخر -