سیکر ٹری یونین کونسل رشوت لیتے گرفتار، محکمہ ایکسائز کا چھاپہ، 500لٹر شراب برآمد

سیکر ٹری یونین کونسل رشوت لیتے گرفتار، محکمہ ایکسائز کا چھاپہ، 500لٹر شراب ...

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن لاہور نے سیکرٹری یونین کونسل اشفاق احمد کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، علاوہ ازیں 25کروڑ روپے مالیت کی 50 کنال اراضی واگزار کروالی گئی ہے،ملزم کے قبضہ سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے گئے ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے شہری سے بچوں کا پیدائش سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے عوض رشوت طلب کی تھی،ملزم کو سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لاہور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار کیاہے، ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیاہے،ریجنل ڈائریکٹر احمر سہیل کیفی کا کہناہے کہ معاشرہ سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لے کوشاں ہیں جبکہ اینٹی کرپشن موضع کوٹلی گھاسی میں کارروائی کرکے محکمہ اوقاف کی انتہائی قیمتی 50کنال زمین واگزار کروالی ہے۔دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارکوٹیکس چودھری مقصود الحق کی ہدایت پرمحکمہ ایکسائز نے ملزم شہزاد احمدکے قبضہ سے 500لیٹر شراب اور14کینیا برآمد کرلیں، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے،چوہنگ کے علاقہ میں مخبر خاص کی اطلاع پر ملزم کے قبضہ سے گاڑی نمبری ایل ای بی 4570کی تلاشی کے دوران مذکورہ شراب برآمد کی گئی ہے،ملزم کو گرفتارکرنے والوں میں انسپکٹر سید قمر حسن زیدی اور ریڈنگ پارٹی جس میں انسپکٹر وقاص اسلم، جاوید اختر، حافظ ریحان، کانسٹیبلان محمد اشرف، سعد اللہ، مقصود، احمد، محمّد رفیق (اے یس آئی)ودیگر شامل ہیں۔

رشوت،گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -