کورونا وائرس، فضائی پروازوں کی صورتحال معمول پر آنے میں 4سال لگ سکتے ہیں: آیاٹا

  کورونا وائرس، فضائی پروازوں کی صورتحال معمول پر آنے میں 4سال لگ سکتے ہیں: ...

  

اسلام آباد (آن لائن)انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آیاٹا) کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر ڈی جیونیاک کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں فضائی پروازوں کی صورتحال معمول پر آنے میں 4 سال لگ سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر ڈی جیونیاک نے کہا کہ ایئر ٹریفک کی بحالی مختلف ملکوں میں سرحدیں کھولنے سے مشروط ہے، پہلے توقع کی جا رہی تھی کہ فضائی سفر کی صورتحال 2023 تک معمول پر آ جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ائیر ٹریفک کی کورونا وائرس سے پہلے والی صورتحال 2024 تک بحال نہیں ہو سکتی۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فضائی آپریشن معطل ہے جس کی وجہ سے ایئر ٹریفک انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے۔

آیاٹا

مزید :

صفحہ آخر -